حیوانیت کا بو ل بالا ، طالبہ سے گینگ ریپ

Taasir Urdu News | Uploaded on 07-OCTOBER-2017

بانکا ، 7 اکتوبر ( نمائندہ ) بہار میں حیوانیت تھم نہیں رہی ہے۔ مظفر پور کے بعد، اب بانکا میں درندگی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین نوجوانوں نے نویں کلاس میں پڑھنے والی طالبہ کو زبردستی اغوا کر لیا۔ ان کے ساتھ عصمت دری کر اتنا ہی نہیں ویڈیو بناکر وائرل بھی کردیا۔ جس کے بعد معاملہ نے طول پکڑ لیاہے۔ معاملہ بانکا ضلع کے سوئیا تھانہ کے ایک گاو¿ں کا ہے۔ جہاں گاو¿ں کے تین لڑکوں نے یہ گھنونی حرکت کو انجام دیا ہے۔ معاملہ کو 4 اکتوبر کو بتایا جا رہا ہے۔ 9 ویں کلاس میں پڑھنے والی طالبہ اپنی دوست سے ملنے اس کے گھر جا رہی تھی کہ اسی درمیان اس گاو¿ں کے ہی پون یادو، ٹھکوری یادو اور روہت یادو نے اغوا کر لیا۔ تینوں نے اس کا منہ کو بند کر اسے اکیلے میں لے جاکر اس کے ساتھ عصمت دری کیا ۔اس کے بعد پنچایت میں معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ۔سماجی سطح پر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن معاملہ نہیں حل نہیں ہو پایا۔ متاثرہ نے تین لڑکوں کے خلاف سوئیا تھانہ میں درخواست دی ہے ، جس کے بعد معاملہ خاتون پولس کو سونپا گیا ۔ اسی درمیان جمعہ کو متاثرہ کا بانکا صدر ہسپتال میں میڈیکل کرایا گیا۔ جبکہ سانحہ میں دو ملزم پون یادو اور ٹھکوری یادو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں خاتون پولس انچارج منی کماری نے بتایاکہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کر اس کا ویڈیو وائرل کیا گیا ۔ پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو کو کو گرفتار کیا ہے ، دیگر اور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔