آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

نوٹ بندی سے صرف امت شاہ کا بیٹا مالا مال ہوا :راہل

rahul copy
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 08 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے نوٹ بند¸ کے تعلق سے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ نوٹ بند¸ سے آر بی آئی، کسان یا عام آدمی کو کچھ نہیں ملا لیکن مسٹر شاہ کے کاروباری بیٹے کا کاروبار پھل پھول کر دوگنا ہوگیا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا ‘آخر میں نوٹ بند¸ کا ایک ہی شخص کو فائدہ ہوا۔ اس سے نہ تو آر بی آئی اور نہ ہی کسان یا عام لوگوں کوکسی طرح کا فائدہ حاصل ہوا، اس سے صرف امت شاہ کے بیٹے جے امت بھائی فائدے میں رھے ۔’مسٹر گاندھی نے اپنے ٹویٹ کی حمایت میں اس ویب سائٹ کا لنک بھی پوسٹ کیا ہے جس میں جے امت کا کاروبار گزشتہ دو تین سال میں خوب پھلنے پھولنے کی بابت کالم لکھا گیا ہے ۔ویب سائٹ میں پوسٹ کئے گئے آرٹیکل میں دعوی کیا گیا ہے کہ 2013 ۔ 2014 تک ختم ہونے والے مالی سال میں جے امت کی کمپنی ٹیمپل انٹرپرائزپرائیویٹ لمیٹڈکے بیلنس شیٹ کے مطابق ان دو سالوں میں کمپنی کو بڑا خسارہ ہوا تھا۔ کمپنی کوبالترتیب 6230 کروڑ اور 1724 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا لیکن مالی سال 2014-15 کے دوران کمپنی کو 18728 کروڑ کا منافع ہوا اور پھر 2015-16 میں کمپنی کا کل کاروبار 80.5 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی کو اس دوران 15.78 کروڑ روپے کا بغیر گارنٹ¸ کا لون بھی ملا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ اس رقم کا انتظام راجیہ سبھا کے ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے کیا گیا۔کانگریس کے ایک دیگر لیڈر راجیو گوڑا نے بھی ٹویٹ کرکے کہا، “جے کو وکاس(ترقی)مل گیا، باقی ہندوستان وزیر اعظم مسٹر مودی کے گجرات ماڈل والے اچھے دن کا انتظار کررہا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ امت شاہ کی لوٹ ہی گجرات ماڈل ہے

About the author

Taasir Newspaper