آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

اسکول میں بیگ پاکر بچوں کے چہرے مسکرا اٹھے

1+1
Written by Taasir Newspaper

بھوگاﺅں ،مین پوری 09اکتوبر(حافظ محمد ذاکر ) پرائمری اسکول واقع محلہ پریم چریا میں پڑھ نے والے طلباءو طالبات کو مفت بیگ وغیرہ تقسیم کئے گئے ،جسے پاکر بچے بہت خوش نظر آرہے تھے ۔قصبہ کے محلہ پریم چرےا واقع پرائمری اسکول میں ہیڈ ماسٹر گلزار ماسٹر کی نگرانی میں کلاس 1 سے 5 تک کے 75 بچو کو بیگ تقسیم کئے گئے ،بچے بیگ پاکر بہت خوش ہوئے ،اس موقع پر، حاجی اسحاق منصوری نے کہا نے کہا کہ ریاستی حکومت اس پہل کی ہم تعریف کرت ہیں ،حکومت کا یہ قابل قدر قدم ہے ۔عبدالسلام نے بچوں سے کہا کہ وہ ہر روز اپنے بستہ میں کاپی کتاب رکھ اسکول میں پڑھ نے ضرور آئیں، تاکہ آپ لوگ بھی تعلیم سے روشناس ہو سکیں ،تعلیم حاصل کرنا نہایت ہی ضروری ہے ،بچوں سے کہا تعلیم سے جہالت دور ہو تی ہے ،اچھی بری چیزوں کی تمیز آتی ہے ، اس موقع پر اسسٹنٹ ٹیچر بینا کمار، خالد پرویز، حافظ توفیق، نجمی عباسی، عامر ریاض، عرفان، وےدرام، عتیق احمد، ، منا، شوم کشیپ وغیرہ لوگ موجود رہے۔

About the author

Taasir Newspaper