آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

اسپین نے نائیجر کو 4-0سے دی شکست

Spain
Written by Taasir Newspaper

کوچی، 10 اکتوبر (یو این آئی) ابیل روئز کے دو شاندار گولوں کی مدد سے اسپین نے پہلی مرتبہ کھیل رہی نائجر کی ٹیم کو 0۔4 سے ہراکر کر فیفا انڈر 17 عالمی کپ فٹبال ٹورنامینٹ کے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ اسپین کو اپنے پہلے میچ میں تین مرتبہ کی چیمپئن برازیل سے 2۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نائجر نے شمالی کوریا کو 0۔1 سے ہرایا تھا لیکن گروپ ڈی کے اس مقابلے میں اسپین نے نائجر کو دوسرا کوئی کرشمہ کرنے کا موقع نہیں دیا اور پورے میچ میں اپنا دبدبہ بنائے رکھا۔ اس فتح سے اسپین کو دو میچوں میں تین پوائنٹس حاصل ہوگئے ، نائجر کے کھاتے میں بھی دو میچوں میں تین پوائنٹس ہیں لیکن وہ گول اوسط میں پیچھے رہ کر گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ اسپین نے میچ کے آغاز سے ہی دبا¶ بنایا ہوا تھا اور 21 ویں منٹ میں روئز کے گول سے سبقت بنالی۔ روئز نے 41 ویں منٹ میں اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول مار دیا ۔ سیجر گلبرٹ نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں اسپین کا تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلادی۔ ٹیم کا چوتھا گول سرجیو گومیز نے 82 ویں منٹ میں کیا ۔ اسپین کا آخری گروپ مقابلہ 13 اکتوبر کو شمالی کوریا سے ہوگا جبکہ اسی روز نائجر کی ٹیم کا مقابلہ مضبوط برازیل سے ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper