آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

الحاج ارشاد احمد ضلع وقف کمیٹی کے نائب صدر نامزد ، استقبالیہ کا انعقاد

siwan sunni waqf board
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 10-OCTOBER-2017

سیوان ،10 اکتوبر (راجیش کمار ) شہر کے پرانہ قلعہ میں جدیو لیڈر ظفر احمد غنی کی رہائش گاہ پر بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے ذریعہ محمد اصغر کو ہٹاکر ایڈوکیٹ الحاج ارشاد احمد کو ضلع وقف کمیٹی کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔ نائب صدر بننے پر استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے ممبروں نے پھولوں کا ہار پہناکر استقبال کیا۔ ارشاد احمد کو نائب صدر بنائے جانے پر ظفر احمد غنی نے بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئر مین ارشاد اللہ ،ممبر مولانا شمیم الدین احمد منعمی ، جدیو اقلیتی کمیٹی کے نائب صدر عبدالقیوم انصاری ،شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین ارشاد علی آزاد کو مبارکباد دی ہے۔نائب صدر بننے کے بعد ارشاد احمد نے کہا کہ وقف کا مطلب ہوتا ہے کہ جو میں نے وقف میں دیا وہ اللہ کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح یہی ہوگی کہ وقف بورڈ کی املاک سے ناجائز قبضہ کو ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی بھی جگہ وقف کی املاک سے اگر چھیڑ چھاڑ ہورہا ہے تو لوگ میرے موبائل نمبر 9430879836 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔ اس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر جدیو اقلیتی سیل کے صدر پروفیسر محمد حسن انصاری ، انجمن ترقی اردو سیوان کے سکریٹری سمیع اخترانصاری ، فیروز احمد ، عرفان احمد، طار ق ظفر غنی وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper