آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

دیسی پستول اورزندہ کارتوس کے ساتھ دو کو پولس نے کیاگرفتار

samastipur-zidah kaartus
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 10-OCTOBER-2017

سمستی پور،10 اکتوبر ( نمائندہ ) ویبھوتی پور تھانہ علاقہ کے رنک پور چوک کے پاس موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح جرائم پیشوں کو پولس نے پکڑا ۔ پکڑے گئے جرائم پیشوں کی تلاشی لئے جانے کے بعد اس کے پاس سے ایک دیسی پستول ، دو زندہ کارتوس اور دوموبائل بھی بر آمد کئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ویبھوتی پور پولس رات کی گشتی کے لئے تھانہ صدر سنجیت کمار کی قیادت میں چلی تھی۔ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک موٹر سائیکل سے دو مسلح جرائم پیشہ کرا پور چوک کے پاس سے گزر رہے ہیں۔ اس اطلاع پر پولس نے سختی سے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی ۔جانچ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان کو پولس نے روکا اورتلاشی لینا شروع کیا۔ اس دوران میں جرائم پیشہ نے بھاگنے کی کوشش کیا۔ جس میں پولس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ جرائم پیشہ اس دوران بھاگنے بھی لگے تھے ۔پولس نے دونوں جرائم پیشوں کے بھاگنے کی منشا کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔ آخر کار دونوں جرائم پیشہ کو پولس نے پکڑ لیا۔ اس کے پاس سے پولس نے ایک دیسی پستول ، دو زندہ کارتوس اور ایک ہیر و ہونڈا موٹر سائیکل اور دو موبائل بھی برآمد کیا ۔ایف آئی آر درج کرتے ہوئے سنجیت کمار نے بتایا کہ پکڑے گئے جرائم پیشہ کی پہچان بیگوسرائے ضلع کے جھنجھار پور باشندہ شیام مہتو کا 18 سالہ بیٹا چندن کمار اور سدھیر مہتو کا 31 سالہ دین بندھو کمار کی شکل میں گیا ۔ جس پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور اسے جیل بھیجا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper