آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

معیاری تعلیم کے لئے حکومت پابند عہد : وزیر تعلیم

jehanabad-9-678x381
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 10-OCTOBER-2017

جہان آباد ،10 اکتوبر ( نمائندہ ) صوبہ کے لوگوں کے لئے معیاری تعلیم مہیا کرانے کے لئے حکومت پر عزم ہے۔ سبھی اسکولوں میں تعلیمی ماحول کے لئے وزیر تعلیم کی سطح سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ وہیں اسکولوں میں کتابوں کی فراہمی کردی گئی ہے اور آئندہ سیشن سے وقت رہتے سبھی بچوں کو سیشن شروع ہوتے ہی کتابیں مہیا کرادی جائیں گی۔ یہ باتیں جہان آباد میں ایک کوچنگ ادارہ کے افتتاح کے بعد وزیر تعلیم کرشن نند ن پرساد ورما نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں سدھار ہوا ہے۔ لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں بہتر نتیجہ حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر تعلیم کی ذمہ داری ملی ہے وہ رات دن معیاری تعلیم کے لئے کوشاں ہیں۔ حال ہی میں بتیا سے شکچھا چوپال بھی شروع کیا گیا ہے۔ طلبا ، ٹیچرس اور گارجینوں کے ساتھ بیٹھ کر چوپال لگایا جارہا ہے۔ تاکہحل کی سمت میں کارگر کارروئی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ پوشاک ، مڈ ڈے میل اور سائیکل منصوبہ چلاکر طلبا و طالبات کو تعلیم کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ سماجی بدلا و¿ ہوا ہے اور لوگوں میں تعلیم کے تئیں بیداری بڑھی ہے۔ انہوں نے کوچنگ چلانے والے راہل چندر کو اس شہر میں بہتر تعلیم دستیاب کرانے کے لئے مبارکباد دی اور کہا کہ ملک بھر میں جرائم اور نکسلی واقعات کے لئے مشہور رہا جہان آباد اب اپنے تعلیمی اداروں اور اسکولوں کے لئے پور ے ملک میں مشہور ہیں۔ یہ ضلع بہتر تعلیم کے لئے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارہ کے انتظام کار راہل نے جس طرح تعلیم کی شمع روشن کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ یہاں آکر ادارہ کی بہتری اور طلبا و طالبات میں ڈیسپلین کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ اس کے قبل مہمانوں کا استقبا ل کرتے ہوئے راہل چندر نے ادارہ کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ادارہ کے سکریٹری رام چندر سنگھ ، جدیو کے ضلع صدر راجیو نین عرف راجو سنگھ ، سابق ضلع صدر جئے پرکاش نارائن چندر ونشی ، بھاجپا کے سابق ضلع صدر ششی رنجن کے علاوہ مسوڑھی کے مشہور ڈاکٹر اودھیش کمار وغیرہ لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے وزیر تعلیم کا زوردار استقبال کیا۔

About the author

Taasir Newspaper