بہار میں تعلیم کے نام پر خانہ پُری : عبیدالرحمن

Taasir Urdu News | Uploaded on 10-OCTOBER-2017

ڈھاکہ 10 اکتوبر ( نمائند ) بہار کے سرکار ی اسکول کی حاجت سے کون واقف نہیں ہے ، جہاں پڑھائی و لکھائی کے نام پر خانہ پری ہوتی ہے اور اگر یہی حالت رہی تو صوبہ میں تعلیم کے تئیں لوگوں کا غصہ کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ اسی ضمن میں ہمارے راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے قومی صدر رویندر کشواہا نے پٹنہ کے اندر 15 اکتوبر کو بڑے جلسے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں ۔جس میں سرکار سے مانگ کی جائے گی کہ اسکولوںکے تعلیمی نظام میں بدلاو¿ کو اچھے طور پر نافذ کریں ۔ مذکورہ باتیں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے موتیہاری مشرقی چمپارن کے اقلیتی صدر نے مقامی شاہزادہ مارکیٹ میں کارکنان کے درمیان میٹنگ میں کہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ راشٹریہ لوک سمتا پارٹی نے یہ طے کیا ہے کہ جب تک سرکاری اسکولوں کے تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط نہیں کیاگیا اس وقت تک مہم جاری رہے گی۔ اس موقع پر چڑیا بلاک کے صدر محمد تبریز عالم نے کہا کہ ہمارے قومی صدر روندر کشواہا کی یہ پہل قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر محمد پرویز عالم ، محمد ریان عالم ، عبدالوہاب انصاری ، سمتا پارٹی کے درجنوں کارکنان نے موجود تھے۔ پارٹی کارکنان لوگوں سے گزارش کی ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں پٹنہ پہنچ کر ریلی کو کامیاب بنائیں ۔