صرف پٹرولنگ سے حالات معمول پر نہیں آئیں گے، قائم ہے دہشت

Taasir Urdu News | Uploaded on 10-OCTOBER-2017

بیگوسرائے ،10 اکتوبر (نمائندہ ) پھلوریا تھانہ علاقہ کے بارو میں دو فرقوں کے درمیان ہوئے تنازعہ کے بعد موجود کشیدگی کے مد نظر وہاں سموار کو دورہ کیا۔ پرگتی شیل رائٹر یونین کے قومی جنرل سکریٹری و سابق ایم ایل اے راجندرراجن ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔ ٹیم نے بارو رام پور کے علاوہ آس پاس کے گڑ ہارا کابھی دورہ کیا۔ اس سے قبل کیل ، امر پور و وندا وغیرہ گاو¿ں میں دور ہ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے پر زور دیا۔ ٹیم کا ماننا ہے کہ بارو و آس پاس میں ابھی بھی دہشت کا ماحول قائم ہے۔ پولس کی پٹرولنگ سے ہی حالات معمول پر نہیں آسکتے ہیں۔ اسکول ابھی بھی بند ہے۔ بازار میں عام دنوں کی طرح لوگوں کا آنا جانا شروع نہیں ہوا ہے۔ اسکول کھلنے سے بازار پر بھی اثر پڑے گا۔ یونین کے جنرل سکریٹری مسٹر راجن نے بتایا کہ سیاسی سازش کے تحت وہاں کے ماحول کو بگاڑنے کا کام کیا گیا ہے۔ دونوں فرقوں کے تئیں بے گناہ لوگوں کا نام ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے۔ پولس کو گرفتاری سے قبل پوری چھان بین کرلینی چاہئے۔ بے قصور پھنسیں نہیں اور شرارتی عناصربچیں نہیں ، کی حکمت عملی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فرقوں کے کئی فسادی کانام ایف آئی آر میں نہیں ہے۔ ایسے لوگوں پر بھی کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے پھلوریا تھانہ انچارج و ڈی ایس پی کے کام کی تعریف کی ہے۔ جبکہ پھلوریا کے گڑ ہرا کے تھانہ صدر کے رویہ کو مثبت نہیں مانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس انتظامیہ سوجھ بوجھ سے کام لے کرہی وہاں حالات کو معمول بناسکتی ہے۔ حالات قابو میں ہے لیکن اسے معمول پر لانے کے لئے پہل کرنی ہوگی ۔یونین عہدیداران نے دونوں فرقوں سے بات کی ہے۔ گاو¿ں کے لوگ امن بحال کرنے کے حق میں ہیں ۔ باہر یعنی آس پاس کے علاقوںسے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش نہ ہو اس کے لئے انتظامیہ کو بیدار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیم نے پرگتی شیل رائٹر یونین کے ضلع صدر ڈاکٹر سیتارام سنگھ پربھنجن ، سکریٹری رام کمار سنگھ ، سابق پرنسپل ووڑھن پرسادسنگھ ، وی پی سنگھ ، نریندر کمار سنگھ ، محترمہ مکل لال ،شویتا گودا، للن کمار وغیرہ شامل تھے۔