31 اکتوبر تک آدھار سیڈنگ کا کام مکمل کریں : کمشنر

Taasir Urdu News | Uploaded on 10-OCTOBER-2017

سارن/ چھپر ہ ،10 اکتوبر ( پریس ریلیز) کمشنر نرمدیشور لال کی صدارت میں کلکٹریٹ واقع کانفرنس ہال میں کمشنری سطحی سپلائی محکمہ کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں کمشنر نے سبھی اضلاع کے سپلائی افسران ، سب ڈویزنل آفیسر اور بلاک سپلائی افسر کو ہدایت دی کہ 31 اکتوبر تک آدھار سیڈنگ کاکام مکمل کرلیا جائے۔ غیر قابل قبول مستفدین کانام انتودے کی فہرست سے ہٹا کر ویسے مستفدین کا نام جوڑیں ، جو اس کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارن کمشنری کے سبھی سپلائی محکمہ سے جڑے آفیسران محکمہ جاتی رہنما ہدایات کے مطابق وقت رہتے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آفیسران میں کام کرنے کی پوری صلاحیت ہے ۔وہ اپنی صلاحیت کے مطابق کام کر وقت مقررہ پر آدھار سیڈنگ کا کام مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کے ساتھ موبائل نمبر بھی دیں۔ کمشنر نے آدھار سیڈنگ کمشنری سطح کی جائزہ میٹنگ کرتے ہوئے پایا کہ سارن میں آر سی 01.82 فیصد آر سی 02.53 فیصد ، گوپال گنج میں آرسی 01.84 فیصد ، آرسی 2.55 فیصد اور سیوان میں آر سی 01.85 فیصد اور آر سی 02 کاکام 62 فیصد ہوا ہے۔ نگر پنچایت سارن میں آر سی 01.66 فیصد ، آر سی 02.36 فیصد ، سیوان میں آر سی 01.53 فیصد اور آر سی 02.25 فیصد اور گوپال گنج میں آر سی 01.78 فیصد اور آر سی 02.46 فیصد کام ختم ہوا ہے۔ انہوں نے آرسی 01اور آر سی 02 میں کم فیصد حاصل کرنے والے ضلع کے ضلع سپلائی آفیسر سب ڈویزنل آفیسر اور بلاک سپلائی آفیسر کو ہدایت دی کہ ہر حالت میں 20 دنوں کے اندر آدھار سیڈنگ کاکام پورا کرلیں۔ انہوںنے کہاکہ 30 ستمبر 2017 تک آدھار سیڈنگ کاکام پورا کرنے کا نشانہ مرکزی حکومت کے ذریعہ مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن سیلاب کی وجہ کر اسے 31 اکتوبر 2017 تک بڑھادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتودے منصوبہ سے جس غیر قابل قبول مستفدین کی پہچان کرلی گئی ہے۔ انہیں راشن نہیں دیں ۔ اب کوئی بھی بلاک سپلائی افسر اناج کی تقسیم نہیں کرے گا۔ سب ڈویزنل آفیسر روازنہ شام 7 بجے بلاک زراعتی آفسر کے ساتھ میٹنگ کرکے آدھار سیڈنگ کے کام کی مانیٹرنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار سیڈنگ کم ہونے کا مطلب ہی بد عنوانی کا اشارہ کرتا ہے۔ آدھار سیڈنگ اس لئے کیاجارہا ہے کہ سبھی مستفدین کو فائد ہ مل سکے ۔کمشنر نے کہا کہ ابھی تک آدھار کی توثیق میں 40 فیصد آدھارہ ہی صحیح نکلا ہے۔ 60 فیصد آدھار کو پھر سے توثیق کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس سطح پر گڑ بڑی پائی گئی۔ یقینی طور سے اس سطح پر کارروائی کی جائے گی۔ میٹنگ میں کمشنر نر م دیشور لال کے ساتھ اسپیشل سکریٹری خورا ک و سپلائی محکمہ بھرت دوبے ، کمشنر کے سکریٹری راجیش کمار ، سارن کمشنری کے سبھی سب ڈویزنل افسر سبھی ضلع سپلائی آفیسر اور سبھی بلاک سپلائی آفیسر موجود تھے۔