آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
jammu & kashmir

انفارمیشن کمشنر گجندر یادو صحافیوں سے مخاطب ہوئے

4
Written by Taasir Newspaper

مین پوری 11اکتوبر((حافظ محمد ذاکر ) ریاست انفارمیشن کمشنر اتر پردیش گجندر یادو نے امبیڈکر آڈیٹوریم میں صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے عمل میں حکومتی فنڈز سے ہونے والے ہر ایک کام کی معلومات عام لوگوں کو بھی رہے۔اس کے لئے حکومت نے عام الوگوں کو جن سوچنا کا مضبوط ا قانون پیش کیا ،جس کے تحت کوئی بھی شخص کسی بھی دفتر سے 10 روپیہ فیس دے کر 30 دن کے مدت کے اندر اندر معلومات حاصل کر سکتا ہے،مقرر مدت میں معلومات نہ فراہم کرنے کی حالت میں متعلقہ جن سوچنا افسر پر 250 روپے روزانہ کا جرمانہ یا 25 ہزار روپے تک کا جرمانہ لگائے جانے کی تجویز ہے۔پبلک انفارمیشن آفیسر قانون میں بی پی ایل زمرے کے افراد کو فیس معاف کی گئی ہے،اس زمرے کے لوگ درخواست دیکر مفت معلومات حاصل کر سکتے ہیں، لیکن اگر وہ کسی دستاویز کی کا پی حاصل کرنا چا ہیں گے تو اس کے لئے حکومت کی طرف سے مقررہ قیمت جمع کرنا ہوگی۔مسٹر یادو نے صحافیوں کے سوا لا ت کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن مقر ہ مدت میں معلومات نہ دینے والے افسران کے خلاف سخت ر خ اپنائیگا ، بہت سے معاملات میں ریاست کے کئی افسران پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ،مسٹر یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ ریاستی انفارمیشن کمیشن میں ضلع کے 401 کیس التوا ہےں ۔

About the author

Taasir Newspaper