آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

بھارت وقار اور گھانا ناک آو¿ٹ کےلئے کھیلے گا

fifa world cup
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، ۱۱ اکتوبر (یواین آئیٰ میزبان ہندوستان فیفا انڈر۔۷۱ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے گروپ اے کے آخری میچ میں جمعرات کو جب گھانا کے خلاف کھیلنے اترے گا تو اس کا مقصد جیت حاصل کرنا ہوگا جبکہ گھانا کی ٹیم اس میچ کو جیت کر ناک آوٹ دور میں پہنچنے کی ہرممکن کوشش کرے گی ۔ ہندوستان نے پہلی مرتبہ فیفا عالمی کپ میں کھیلتے ہوئے اب تک اچھی کارکردگی پیش کی ہے ۔ ہندوستان کو حالانکہ اپنے پہلے میچ میں امریکہ سے صفر۔تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لیکن دوسرے میچ میں اسے کولمبیا سے ایک۔دو سے شکست کھانی پڑی تھی۔ جیکسن سنگھ نے کولمبیا کے خلاف دوسرے ہاف میں ہندوستان کے لئے برابری کا گول داغا تھا۔ حالانکہ اگلے ہی منٹ میں کولمبیا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے فاتحانہ گول داغا۔ اس میں ہندوستان کی کارکردگی ہر لحاظ سے قابل تعریف رہی تھی۔ ہندوستان گروپ میں حالانکہ سب سے پیچھے ہے اور آخری میچ میں گھانا کے لئے پریشانی کھڑی کرسکتا ہے ۔ گھانا ایک مضبوط ٹیم ہے لیکن کولمبیا کے خلاف کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کو کمزور تصور نہیں کیا جاسکتا۔گھانا کو ناک آوٹ دور میں پہنچنے کے لئے ہندوستان سے جیت حاصل کرنی ہے۔ گھانا اور کولمبیا دونوں کے تین ،تین پوائنٹ ہیں لیکن بہترین گول کی بنیاد پر کولمبیا دوسرے اور گھانا تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس گروپ سے امریکہ کی ٹیم چھ پوائنٹ کے ساتھ ناک آوٹ دور میں پہنچ چکی ہیں۔ کولمبیا کا آخری میچ امریکہ کے ساتھ ہونا ہے ۔ کولمبیا کو ناک آوٹ دور میں پہنچنے کے لئے جیت حاصل کرنی ضروری ہے ۔ گھانا کے چیف کوچ سیموئل فیبن نے کہا کہ ان کی ٹیم کے لئے میزبان ہندوستان کے خلاف میچ اہم ہوگیا ہے ۔ گھانا نے اپنے پہلے میچ میں کولمبیا کو ایک صفر سے ہرایا تھا لیکن پھر اسے امریکہ سے صفر۔ایک سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوچ نے کہا کہ ہم اگلے راونڈ میں پہنچنا ہے تو ہمیں ہندوستان کے خلاف ہر حال میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم کا فی اچھی ہے ۔ گھانا کے خلاف اگر ہندوستان جیت حاصل کرلیتا ہے تو اس کا حوصلہ مزید بلند ہوسکتا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper