آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

حزب اللہ کے دو عہدیداروں کے سروں کی قیمت 12 ملین ڈالر مقرر

واشنگٹن،11 اکتوبر(پی ایس آئی) امر یکہ نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے دو انتہائی مطلوب عہدیداروں طلال حمیہ اور فواد شکر کے بارے میں معلومات فراہم کر نے پر 1کروڑ 20 لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں مذکورہ کمانڈر حزب اللہ کے انتہائی اہم ارکان ہیں اور انہیں کئی سال سے امریکا تلاش کررہا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے 20 سال قبل حزب اللہ کو ’دہشت گرد‘ تنظیم قرار دیا تھا ۔امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے دور عہد یداروں کے بارے میں معلوما ت فراہم کر نے یا ان کی گرفتاری میں معاونت کرنے پر ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا ہے ۔امریکی عہدیداروں کے مطابق طلال حمیہ کے سر کی قیمت 70 لاکھ ڈالر اور فواد شکر کی 50 لاکھ ڈالر مقرر کی ہے۔امریکی وزا ر ت خارجہ کے مطابق طلال حمیہ حزب اللہ کے عا لمی نیٹ ورک کو چلا رہا ہے، اس پر دہشت گر دی کی کئی کارروائیو ں میں براہ راست ملوث ہونے، امریکیوں کے اغو اءاور قتل جیسے الزا ما ت عاید ہیں۔فواد شکر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا اہم کمانڈر ہے۔ اس کا شام میں حزب اللہ کی حالیہ عسکری کارروائیوں میں کلیدی کردار ہے۔ اس کے علاوہ سنہ 1983ءمیں امریکی میرینز پر حملے میں ملو ث عناصر میں بھی فواد شکر کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ اس حملے میں دو سو امریکی میرینز ہلاک ہوگئے تھے۔ امر یکی وزارت خارجہ کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نیتھن سیلز نے صحافیوں سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ حزب اللہ اب بھی ایک انتہائی خطر ناک دہشت گرد گروپ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں کما نڈروں کے سروں کی قیمت مقرر کرنا ان پر اور حز ب اللہ پر دباو¿ بڑھانے کی ایک نئی کو شش ہے۔

About the author

Taasir Newspaper