آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
NEW DELHI

شمالی دہلی کو صاف رکھنا اولےن تر جےحات مےں شامل:ڈباس

8
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی11اکتوبر(ابصار احمد صدیقی) میونسپل کارپوریشن کے رہنما مسٹر جےندر ڈباس نے وارڈ نمبر 64، 73، 74 اور 75 کا معائنہ کےا . اس موقع پر ےشوپرم علاقے کے وارڈ کمیٹی کی صدر محترمہ انجو جین، نائب صدر مسٹر یوگیش ورما اور کونسلر محترمہ مج کھنڈیلوال اور شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر موجود تھے۔ےشوپرم علاقے وارڈ کمیٹی کی صدر محترمہ انجو جین نے بتایا کہ نو تعمیر شدہ ےشوپرم علاقے میں ذیلی صحت افسر کی تقرری اب تک نہیں ہو پائی ہے جس کی وجہ علاقائی شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں مسٹر جےندر ڈباس نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جلد سے جلد ذیلی صحت افسر کی تقرری کا حکم دیامحترمہ انجو جین نے یہ بھی بتایا کہ ابتک ےشوپرم علاقے دفتر میں چوکیدار کا انتظام بھی نہیں کرائی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ٹیلی فون جیسی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ےشوپرم علاقے میں کام کرنے کیلئے ریکارڈ کی جلد سے جلد منتقلی بھی ضروری ہے. اس سلسلے میں مسٹر ڈباس نے تمام کاموں کو ترجیح میں رکھ کر جلد سے جلد کرانے کی ہدایت کی۔کارپوریشن کونسلر محترمہ منجو کھنڈیلوال نے بتایا کہ ان کے علاقے میں 125 پارک ہے جس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے صرف 25 ہی ملا زم۔ ہےں ، مسٹر جےندر ڈباس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جلد سے جلد زیادہ ملازم کی تقر ری کرنے کے لئے ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنا تو ہماری جوابدہی ہے سا تھ ہی علاقے کے شہریوں کو پارکوں میں بہترین انتظامات مہیا کرانا بھی شمالی دہلی میونسپل کارپور یشن کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper