آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

امریکہ نے پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا تو تمام آپشن سامنے ہیں: محمد جواد ظریف

6
Written by Taasir Newspaper

تہران،۲۱اکتوبر(پی ایس آئی) ایرا نی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر نے کی صورت میں واشنگٹن کو جواب دیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کیا جانا ’ایک اسٹریٹجک غلطی‘ ہو گی ۔ایرانی حکومت اور پاسداران انقلا ب کے مشترکہ اجلاس کے بعد ایرانی نشریاتی ادارے کی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے بیان میں ظریف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس ممکنہ اقدام کے جوا ب میں تمام آپشن ہمارے سامنے ہیں اور ایسی صورت میں ایران اقدامات کر ے گا‘ ۔ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفر ی کا کہنا ہے کہ ایرانی نظا م کے دشمنوں کے خلاف مواقف اور دفا عی ، سیاسی ، سما جی اور مختلف پہلوو¿ں سے دشمن کے خلا ف ایرانی موقف کو یکجا ر کھنے کے حوالے سے وزیر خارجہ محمد جواد ظر یف کے ساتھ اچھی رابطہ کاری ہے۔ جعفر ی نے مزید کہا کہ ’سفارتی اندازِ بیان دفا عی اندازِ بیان سے مختلف ہوتا ہے تاہم مقصد اور مواد ایک ہوتا ہے‘۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کہ ساری دنیا روا ں ہفتے کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کی جانب سے ایران کے حوا لے سے ان کے نئے فیصلے کے اعلا ن کی منتظر ہے۔ اس طرح کی بھی معلو مات ہیں کہ ٹرمپ پاسدارا ن انقلاب کو دہشت گرد تنظیم شمار کرنے کے علاوہ جو ہری معا ہدے میں ترمیم اور ایرانی رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی حکمت عملی میں تبد یلی کے حوالے سے بھی فیصلہ کن مو قف اختیار کریں گے۔امریکی اخبار ’فنا نشل ٹائمز‘ نے ہفتے کے روز انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے کے آخر میں جوہری معاہدے کے انجام کے حوالے سے اپنے فیصلے کے اعلا ن کے موقع پر ایرانی پاسداران انقلاب تنظیم کو دہشت گرد قرار دیں گے۔اخبار کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیمو ں میں شامل کرنا ایران اور خطے کا امن برباد کرنے کے حوالے سے تہران کی کارر وا ئیوں کے خلاف امریکا کی پ±رعزم حکمت عملی کا حصہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper