آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

بہا رکا محکمہ تعلیم پیسے کمانے کی انڈسٹری بن گیا ہے : پپو یادو

papu yadav
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded On 12-OCTOBER-2017

حاجی پور ، 12 اکتوبر ( نمائندہ ) جن ادھیکار پارٹی کے چیف نیز ایم پی پپو یادو نے حکومت بہار پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہار کا محکمہ تعلیم پیسے کمانے کی انڈسٹری بن گیا ہے۔ حاجی پور میں انہوں نے کہا کہ امتحان کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا دھندہ چل رہا ہے۔ انہوںنے اس کے لئے نتیش حکومت کو قصوروار ٹھہرایا اور کہا کہ اس کے لئے بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے۔ تبھی طلبا ءسے وصولی رکے گی اور تعلیم میں پھیلی بد عنوانی پر قابو پا یا جاسکے گا۔ واضح ہو کہ محکمہ تعلیم ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتیجوں کو لے کر سرخیوں میں رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper