آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

شرائط پوری نہ کرنے والے بھٹوں کو کسی بھی حالت میں نہ چلنے دیا جائے

2+2
Written by Taasir Newspaper

مین پوری 12 اکتوبر(حافظ محمد ذاکر ) ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے ماحولیات کمیٹی کے اجلاس میں کہا کی اینٹ بھٹوںپر رہائش کر رہے خاندانوں کے بچوں کو ویکسی نیشن، تعلیم، غذائیت کے سلسلے میں بھٹہ مالکا ن کو ذمہ داری دی جائے، بھٹہ کے تمام کارکنوں کا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ ،میں تمام کار کنوں کا رجسٹریشن کیا جانا چاہئے اور انہیں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چالو کیے جا نے والے منصوبوں سے فائدہ اٹھانا چا ہئے،سال میں کم از کم دو بار مشترکہ خصو صیات کے ساتھ بھٹوں کا معائنہ کیا جائے اور مقرر شرائط کو پورا نہ کرنے والے بھٹوں کو کسی بھی حالت میں نہ چلنے دیا جائے۔مین پوری : اہم ترقی افسر نے بتایا کہ دیہی ترقی محکمہ تحت کام کر نے والے افسران و ملازمین و سبکدوش افسران و ملازمین کی خدمت سے متعلق تمام مسائل کو حل کر نے کے لئے ہر ماہ کے چہارم بدھ کو یومِ حل پر سنوائی ضلع ترقی افسر روم نمبر 54میں کریں گے ۔

About the author

Taasir Newspaper