آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

ٹرمپ کے نئے سفری پابندیوں کے حکم کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

2
Written by Taasir Newspaper

واشنگٹن12اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست واشنگٹن کے اٹارنی جنرل نے ایک فیڈرل جج کی عدالت میں اپیل دائر کی ہے کہ وہ سفری پابندیوں کے جاری حکم امتناعی کو ختم کرے۔ ریاستی وکلاءصدر ٹرمپ کے تیسرے سفری پابندیوں کے حکم نامے کے خلاف اپیل دائر کرنا چا ہتے ہیں۔ امریکی وفاقی جج کی عدالت میں یہ اپیل بدھ گیارہ اکتوبر کو دائر کی گئی ہے۔ سفری پابندیوں کا نیا صدارتی حکم رواں ماہ کے اختتام پر نافذ العمل ہو گا۔ اس اپیل میں پانچ دوسری امریکی ریاستیں بھی شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں اوریگن، میری لینڈ، میسا چوسٹس، نیو یارک اور کیلیفورنیا شامل ہیں۔ اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے وکلاءنے حکم امتناعی ختم کرنے کی مخا لفت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper