آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

کیلی فورنیا کے جنگلا ت میں آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 23

4
Written by Taasir Newspaper

کیلی فورنیا،۲۱اکتوبر(پی ایس آئی) امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور آگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔کیلی فورنیا کے محکمہ¿ جنگلات کے مطابق ریاست کی مختلف کاو¿نٹیز میں 22 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں 300 سے زائد افراد لاپتا ہیں جب کہ سیکڑوں افراد دھویں سے متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں ۔ آگ سے اب تک ایک لاکھ 70 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر جنگلات اور گھاس کے میدان جل کر خاکستر ہوچکے ہیں جب کہ کئی قصبے اور آبا دیا ں بھی مکمل طور پر جل گئی ہیں۔حکام کے مطابق آگ بجھانے کی کارروا ئی میں آٹھ ہزار فائر فائٹرز اور دیگر اہلکار حصہ لے رہے ہیں جب کہ 124 ہوائی جہاز بھی آگ بجھانے کی کارروا ئیو ں میں شریک ہیں۔کیلی فورنیا کی پڑوسی ریا ستو ں اوریگن اور نیواڈا کے علاوہ نزدیکی ریا ست واشنگٹن سے بھی آگ بجھانے والے عملے کے ایک ہزا ر اہلکار کیلی فورنیا طلب کر لیے گئے ہیں ۔کیلی فورنیا کے گورنر نے آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی آٹھ کاو¿ نٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے ۔ آگ سے متاثرہ کئی علا قو ں کے رہائشیوں کو لازمی انخلا کا حکم دیا گیا ہے جب کہ حکام نے لوگوں سے تاحکمِ ثانی اپنے گھر وں کو دوبارہ نہ لوٹنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے ولے کیلی فورنیا کے شمالی علا قو ں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے جس کے بعد ان علا قوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے امداد کی بروقت فراہمی ممکن ہوسکے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواو¿ں اور خشک موسم کے باعث آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور اس پر قابو پانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام تاحال آگ بھڑکنے کی وجہ کا تعین کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کا آغاز اتوار کو ہوا تھا۔آگ کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی ہے۔
اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔کیلی فورنیا میں موسمِ گرما اور خزاں کے دوران خشک موسم اور خشک ہوائیں چلنے سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات ہر سال ہی پیش آتے ہیں۔تاہم حکام کو اندیشہ ہے کہ حالیہ آگ ریاست کی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیزاور تباہ کن آگ قرار پاسکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper