ہاکی میںپاکستان نے بنگلہ دیش کودی شکست

ڈھاکہ ، 12 اکتوبر (یو این آئی) دسویں ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا۔دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان میچ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو مخالف ٹیم پر 0۔1 کی برتری حاصل تھی۔تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان کے پنالٹی کارنر کے ماہر کھلاڑی ابوبکر محمود نے گول کی شاندار ہیٹ ٹرک کی، جبکہ عماد شکیل بٹ اور ارسلان قادر نے 2۔2 گول اسکور کیے ۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ جمعہ کے روز جاپان کے خلاف کھیلے گا۔