آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
jammu & kashmir

سیاحوں کو راغب کرانے کے لئے پہلگام میں تین روزہ ”پہلگام فیسٹول کا انعقاد

5
Written by Taasir Newspaper

سرینگر13اکتوبر(جاوید احمد ) جموں و کشمیر سر کا ر نے ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ریاست کی سیر پر آنے کے لئے راغب کرنے کی مختلف سیاحتی مقامات پر فیسٹولز کا انعقاد کیا ہے جس میں جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ میں حال ہی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت سیاحوں کے کے توجہ کا مرکز پہلگا م میں بھی ایک فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جشن میں مقامیلوگوں کے علاوہ غیر ریاستی سیاحوں نے شرکت کی اس کے علاوہ ریاستی سرکا ر کے کئی وزراء، الطاف بخاری ،نعیم اختر کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ پولیس کے اعلیٰ افسران شرکت کی یہ فیصتول ٹورزم ڈیولوپمنٹ کارپور یشن جموں و کشمیر کی جانب سے منعقد کیا گیا ۔پہلگام کے اس تاریخی جگہ گالف کلب کے آڈیٹور یم میں اس تقریب کا آغاز روائیتی صوفیانہ مو سیقی سے ہوا جس میں ریاست سے وابستہ فنکاروں نے اپنا ہنر دکھانے کی کوشش کی ۔ ریارست کے مشہور گلو کاروں نے بھی اس محفل میں اپنے ہنر کا رنگ بکھیر کر رنگین بنایا ۔ منعقد ہ فیسٹول میں ریاستی کلچر کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقسام کے اسٹالز قائم کئے گئے۔جموں وکشمیر ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کار پوریشن ( جے کے ٹی ڈی سی) ایک کمرہ ب±ک کرنے سے لے کر ایک مکمل ٹور پیکیج کیلئے 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ واد ی آنے وا لے سیاحوں کو اصل قیمتوں کے 50فیصد تک سہولیات دستیاب ہوسکیں ۔کارپوریشن کے اثا ثے ریاست بھر میں اہم سیاحتی مقامات پر موجود ہیں جن میں شہر ہ آفاق پہلگام، گلمرگ، آرہ بل اور کوکر نا گ بھی شا مل ہےں۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کی خر اب صورتحا ل اور اس حوالے سے میڈیا پر جاری بحث و مباحثوں کی وجہ سے تمام توقعات کے برعکس اب کی بار بھی یہا ں کا سیاحتی سیزن ماند پڑا ہوا ہے اور بہت کم سیاح واد ی کی سیر کو آرہے ہیں۔ سیاحوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات دستیاب کرانے کے لئے اس کے پاس گاڑ یو ں کا ایک فلیٹ بھی موجود ہے۔ جموں وکشمیر پلگرم ، سیر و تفریح ،ٹریکنگ اور موٹینرنگ ،گالف ،ایم آئی سی ای ،ثقافت ، ہیرٹیج ، کرافٹ سیا حت کے علاوہ فلم شوٹنگ اور آبی کھیلوں کے لئے موزو ن جگہ ہے۔ یہاں یہ بات قابل زکر ہے ہ وادی کشمیر کی خراب صورتحال اور میڈیا پر جاری بحث و مباحثوں کی وجہ سے تمام توقعات کے برعکس اب کی بار بھی یہاں کا سیاحتی سیزن ماند پڑا ہوا ہے اور بہت کم سیا ح وادی کی سیر کو آرہے ہیں۔مانا جارہا ہے کہ اسی صورتحال سے پریشا ن جموں وکشمیر سر کار نے سیاحوں کے لئے بھاری رعا یت کا اعلان کیا ہے جس سے سیاحوں کی آمد میں اضا فہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ جنوبی کشمیر کا یہ سیاحتی مقام پہلگام ایک تواریخی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں پر بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں نے اپنی فلموں کی شوٹنگ کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper