تہواروں کے مد نظر ضلع انتظامیہ و پولس نے پھر کسی کمر

Taasir Urdu News | Uploaded on 14-OCTOBER-2017

کھگڑیا ،14 اکتوبر( نمائندہ ) دیوالی اور کالی پوجا کے مد نظر جمعہ کو منعقد ایک میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ جئے سنگھ اور پولس کپتان مینو کماری نے مشترکہ احکامات جاری کرتے ہوئے اس دوران غیر سماجی عناصر و سوشل میڈیا پر پینی نظر رکھنے کی ہدایت دیا ہے۔ ساتھ ہی موقع پر پوجا کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ و پولس انتظامیہ کو چاق و چوبند رہنے کی باتیں کہی گئی ہیں۔ وہیں انہوںنے کہاکہ افواہ پھیلانے و فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے والے عناصر بخشے نہیں جائیں گے۔ ساتھ ہی بتایا گیا کہ اس موقع پر خاص بازاروں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ وہیں امن و نظم ونسق کو برقرار رکھنے کے لئے 102 مجسٹریٹ اور اتنے ہی پولس افسر کی تعیناتی کی جانکاری دی گئی۔ ساتھ ہی دونوں سب ڈویزنل افسران کو اپنے اپنے علاقہ کے نظم و نسق کا پورا چارج دیا گیا ہے۔ وہیں کالی پوجا کے دوران نظم و نسق اور حالات پر اچھی طرح نگرانی رکھنے پر ، ضلع کنٹرول روم کو قائم کرنے کی باتیں کہی گئی ہیں۔ اور اس کا فون نمبر 064-2223840 جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پورے ضلع کے نظم ونسق کو اعلیٰ چارج کی شکل میں ڈی ڈی سی عبد الوہاب انصاری کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جبکہ پولس افسر کے طور پر اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ امرناتھا جھا کو چارج دیا گیا ہے۔ موقع پر چھٹھ تہوار کے مد نظر گھاٹوں پر بیری کیڈنگ ، روشنی و طبی نظام ، غوطہ خوروں وموٹر بوٹ کی تعیناتی ، پرائیویٹ ناو¿ں کو چلانے پر مکمل روک ، پٹاخوں و تیراکی پر پابندی جیسے کئی نکات پر بھی جائزہ لیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے ضلع کے سبھی سرکل افسر کو 20 تاریخ تک خطرناک گھاٹوں کی فہرست دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔ موقع پر پولس کپتان مینو کماری ، صدر سب ڈویزنل افسر امیت کمار پانڈے ، گوگری سب ڈویزنل افسر سنتوش کمار دونوں سب ڈویزنوں کے پولس افسران ضلع تعلقات عامہ افسر کمل سنگھ سمیت ضلع کے سبھی بی ڈی او سی او موجود تھے۔