شاراپووا ڈھائی سال بعد پہلے ڈبلیو ٹی اے کے فائنل میں

تیانزن، 14اکتوبر (یواین آئی) سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی روس کی ماریا شاراپووا نے دفاعی چمپئن چین کی پینگ شوائی کو چھ۔ تین، چھ ۔ایک سے شکست دے کر تیانزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جو ڈھائی سال بعد ان کا پہلا ڈبلیوٹی اے فائنل بھی ہے ۔شاراپووا ۵۱ ماہ کی ڈوپنگ کی معطلی کے بعد پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔ ان کی معطلی اس سال اپریل میں ختم ہوئی تھی۔ پابندی کی وجہ سے عالمی رینکنگ میں 86ویں نمبر پر وہ پہنچ گئی ہیں اور اب خطاب کے لئے بیلاروس کی ارینا سبالینکا سے مقابلہ کریں گی جو عالمی درجہ بندی میں 102ویں نمبر پر ہیں ۔ ایرینا نے اٹلی کی سارا ایرانی کو خواتین کے سنگلز میں 6-16-3 کو شکست دی تھی۔ دنیا میں 25 ویں رینکنگ کی شوائی کے خلاف شاندار کارکرد گی پیش کی اور بیس لائن سے کافی مضبوط شاٹس لگائے ۔ تیانزن میں اب تک روسی کھلاڑیوں نے ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا ہے ۔انہوں نے پہلا سیٹ آسانی سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ کی شروعات تین۔صفر کی سبقت حاصل کی لیکن پانچویں گیم میں روسی کھلا ڑی لڑکھڑا گئیں اور انہیں تین بریک پوائنٹس کو بچانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ اس کے بعد پہلے گیم میں شارپاواوا نے پینگ کی سروس بریک کی اور ۸۷ منٹ میں میچ اپنے نام کیا ۔شارپووا اب ڈھا ئی سال بعد اپنے پہلے ڈبلیو ٹی اے فائنل میں کھیلنے اتریں گی۔ آخر ی مر تبہ 2015 اطالوی او پن میں انہوں نے اسپین کی کارلا سواریز نوارو کو فائنل میں شکست دی تھی۔