آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

بکسر میں بینک کے پاس دوگھروں کو بنایا نشانہ ، 7لاکھ کے سامان کی چوری

buxar
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 15-OCTOBER-2017

بکسر ، 15 اکتوبر ( نمائندہ ) ضلع میں جرائم پیشوں کے حوصلے میں دن بدن بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ جرائم پیشہ ضلع میں کسی نہ کسی گھر کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں ۔ وہیں مرار تھانہ کے چوگائی گاو¿ں ایک ہی رات میں دو گھروں کو چوروں نے اپنانشانہ بنایا۔ دونوں گھروں سے چوروں نے تقریباََ سات لاکھ روپے کے سامان چرا لئے ۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق چوگائی کے چیڑیدیر کے رہنے والے جتیندر یادو بیرون ملک کماتے تھے۔ ان کے گھر پر صرف ان کی بیوی سریتا دیو ی ہی رہتی تھی۔ جتیندر کی بیوی چار روز اپنے مائیکے گھر میں تالا بند کر چلی گئی تھی ۔جب وہ آج صبح اپنے گھر لوٹی اور گھر کا تالا کھلا دیکھا اور ساراسامان بکھرا پڑا ہے ۔ جب انہوں نے اپنا سامان ملایا تو پایا کہ گھر میں رکھے زیور ، قیمتی ساڑی اور 50 ہزارروپے غائب ہیں۔ تب انہوں نے اس کی اطلاع مرار تھانہ پولس کو دیا متاثرہ سریتا دیوی نے بتایا کہ چور چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے تھے۔ چھت کا دروازہ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 بھر سونے کا زیور قریب 4 لاکھ روپے کا ہے۔ قیمتی ساڑی اور الماری میں رکھے 50 ہزار نقد روپیہ تھا۔ وہیں چوگائی سے سدرشن مارسٹر گھیرا کے رہنے والے ببن یادو اور جج یادو کے چار مویشیوں کو چوروں نے چرا لیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ رات 10 بجے تک سبھی لوگ کھانا کھاکر سو گئے تھے۔ جب صبح اٹھے تو دیکھا کہ چاروں مویشی غائب ہیں۔ اس کی اطلاع مرار تھانہ کو دے دی گئی ہے۔ مرار تھانہ صدر راجیش کمار نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ گھر بند ہونے کی وجہ کر چوروں نے اسے اپنا نشانہ بنایا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper