آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

وارنر نے وراٹ کی تعریف کی

2
Written by Taasir Newspaper

حیدرآباد، 15اکتوبر (یو این آئی) آسٹریلیا ئی کرکٹ ٹیم کے کارگزار کپتان ڈیوڈ وارنر نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی جم کر تعریف کی ہے ۔آسٹریلیائی ٹیم کو ہندوستانی دورے میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1۔4سے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ تین میچوں کی ٹونٹی۔ 20سیریز کا آخری میچ حیدرآباد میں بارش کے سبب معطل ہونے کی ساتھ سیریز 1۔1سے ڈرا پر ختم ہوئی۔کنگارو ٹیم کی ہندوستانی سرزمین پر ناقص کارکردگی اس کے لئے تنقید کا سبب بھی بنی لیکن اسٹیو اسمتھ کی غیر موجودگی میں کارگزر کپتان کا کردار ادا کررہے وارنر کا ماننا ہے کہ میزبان ٹیم کی کامیابی کے پیچھے اس کے کپتان کا اہم کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے گزشتہ ایک برس بہترین رہا اور اس کا کریڈٹ وراٹ کی کپتانی کو جاتا ہے ۔وارنر نے ایک چینل سے کہا کہ کھیل کے تئیں وراٹ کا جنون زبردست ہے ۔ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے کھلاڑیوں کے لئے کھڑے رہتے ہیں اور انہیں کھیلنے کا موقع دیتے ہیں۔ وراٹ نے اسی برس مہندر سنگھ دھونی کے کپتانی سے ہٹنے کے بعد تینوں فارمیٹ میں کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ وراٹ کی قیادت میں ہندوستان نے انگلینڈ ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو شکست دی ہے ۔ وہ ایسے پہلے کپتان بھی بنے جن کی قیادت میں ہندوستان نے سری لنکا کو اسی کے گھر پر وائٹ واش کیا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper