آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

ربیع کی عظیم مہم اورتقریب کا آغاز ایم ایل اے نے کیا

3
Written by Taasir Newspaper

نالندہ ، 16 اکتوبر ( نمائندہ ) کتری سرائے بلاک علاقہ کے کتری ڈیہہ واقع ای کسان عمارت میں ربیع کی عظیم مہم نیز تقریب کا آغاز استھما ایم ایل اے ڈاکٹر جتیندر کمار نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانی بچانے کے لئے اعلیٰ درجے کی کاشتکاری کرنا لازمی ہے۔ آپ سبھی کسانی ساتھ ساتھ ماہی پروری ، مرغی پالن ، مدھو مکھی پالن ، مویشی پالن پر زور دیں۔ تاکہ آپ کی معاشی حالت مضبوط ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کسانوں کے حق میں کئی پروگرام چلا رکھے ہیں ۔ اس کا فائدہ کسان لیں۔ انہوں نے کسانوں کو منصوبوں سے فائدہ لینے کے طور طریقوں کو تفصیل سے بتایا ۔ بلاک پرمکھ دھننجے پرساد ، ضلع پریشد ممبر رنویر کمار اور رجنیش کمار نے ایم ایل اے ڈاکٹر جتیندر کے ساتھ اجتماعی طورپر شمع روشن کر پروگرام کا آغاز کیا ۔کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ سرکار کی سوچ کسانوں کی آمدنی کو بڑھانا ہے۔ ضرورت ہے کسانوں کو سائنسدانوں کے ذریعہ بتائے گئے طریقے سے کھیتی کرنے کی ۔ پھر دیکھیں آمدنی ۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ اپنے کھیتوں میں زیادہ سے زیادہ بائیلوجیکل کھاد کا استعمال کریں۔ اور سرکار کے منصوبوں کا فائدہ اٹھائیں۔ ایم ایل اے نے کسانوں کے مسائل کو سنا۔ اور ہر ممکن مد د کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ضلع سے آئے زراعتی سائنسداں نندا بابو نے کسانوں کو کئی جانکاریاں دیں ۔تقریب میں راجیو رنجن جتیندر کمار ، مراری جی ، رام پرساد سنگھ ، شمبھو سنگھ ، انگلش پرساد ، شرون پرسادسمیت سینکڑوں کسان موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper