آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

سری لنکااورویسٹ ا نڈیز پاکستان میں کھیلنے کوتیار

Najam copy
Written by Taasir Newspaper

لاہور،16اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سری لنکااورویسٹ انڈیزنے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہرکردی ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ لاہور میں ہوگا،تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈمیں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے وطن واپسی پر چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کرد ی ہے،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ لاہور میں ہو گا،نجم سیٹھی نے کہا کہ گرین سگنل ملنے کے بعدپی سی بی کوانتظامات کی ہدایت کر دی ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈکےخلاف کیس تیارکررہے ہیںاوردسمبرتک دائرکردیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper