ڈی اے وی بی ایس ای بی اسکول کے طلبا وطالبات نے ماری بازی

پھلواری شریف (پرویز عالم)ڈی اے وی زونل سطحی کھیل کودمقابلہ کے تحت کبڈی کے فائنل میچ میں ڈی اے وی بی ایس ای بی اسکول کے طلبا وطالبات نے دونوں زمروں میں خطاب جیت لیا۔ڈی اے وی بی ایس ای بی کے طلبا نے ڈی اے وی کنکڑباغ کو 15پوائنٹ سے شکست دی۔ ڈی اے وی بی ایس ای بی کو 49 پوائنٹ حاصل ہوئے۔ وہیں ڈی اے وی کنکڑباغ کو34 پوائنٹ ملے۔ وہیں طالبات کے زمرے میں ڈی اے وی بی ایس ای بی نے دلچسپ مقابلے میں دو پوائنٹ سے ڈی اے وی والمی کو شکست دی۔ ڈی اے وی بی ایس ای بی کو 29 پوائنٹ جبکہ ڈی اے وی بالمی کو 27پوائنٹ ملے۔ اس سے پہلے ڈی اے وی بالمی احاطہ میں ڈی اے وی قومی کھیل کودمقابلے کا افتتاح علاقائی صدر اندرجیت رائے نے کیا۔ پرنسپل جیوتی سنہا نے فاتح اور رنر اپ دونوں ٹیموں کو انعامات سے نوازتے ہوئے کہا کہ کھیل کود سے نظم وضبط کوبڑھاوا ملتا ہے۔ کھیل کود سے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ بھی صحت مند رہتا ہے۔ جن ٹیموں نے اس مقابلے میں حصہ لیا ان میں ڈی اے وی کھگول، ڈی اے وی کنکڑباغ، ڈی اے وی بی ایس ای بی، ڈی اے وی مسوڑھی، ڈی ا ے وی پالی گنج، ڈی اے وی آئی جی آئی ایم ایس اور ڈی اے وی بالمی اسکول شامل ہیں۔