آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

سوتے وقت کسان کو کلہاڑی سے کاٹ کر ہلاک کر دیا گیا

4+4
Written by Taasir Newspaper

مین پوری17اکتوبر(حافظ محمد ذاکر )مین پوری ضلع میں ایک بےہمانہ قتل سے سنسنی مچ گئی ،دراصل معاملہ تھانہ بیور کے گا¶ں کانسے پور کا ہے جہاں کھیتوں کی حفاظت کے لئے گئے متوفیہ سرویش یادو کو سوتے وقت کلہاڑی اور بھالے سے گود کر ہلاک کر دیا گیا ، موت کی اطلاع خاندان والوں کو اس وقت ہوئی جب متوفیہ کی بیوی کھیت پر چارہ لینے گئی تھی جہاں اس نے اپنے شوہر کا خون آلود نعش چارپائی پر پڑی دیکھی ،جس کے بعد دیہی اور خاندان کے دوسرے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی، وہیں متوفیہ کی بیٹی نے اپنے بڑے باپ پر زمینی تنازعہ کے تحت قتل کا الزام لگایا ہے، موقع پر پہنچی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم ہا¶س پہنچایا ،پورے معاملے پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اول تحقیق میں یہ معاملہ باہمی رنجش کا لگ رہا ہے ، متوفیہسرویش یادو کا قتل بہت بہیماناطریقے پر کیاگیاہے، قتل میں استعمال کی گئی کلہاڑی اور برچھی موقع سے برآمد کر لی گئی ہے ،قاتلوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper