بجلی کی زد میں آئے باپ – بیٹا ، وارثین میں مچا کہرام

Taasir Urdu News | Uploaded on 17-OCTOBER-2017

جہان آباد 17اکتوبر ( نمائندہ ) شکورآباد تھانہ علاقہ کے رکسیا گاو¿ں میں سموار کی رات کرنٹ کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔ مہلوک میں 40 سالہ سریش سنگھ اور اس کا 14 سالہ بیٹا اجیت کمار شامل ہیں۔ واقعہ کے بارے میں بلاک پر مکھ دھر م شیلا دیوی نے بتایا کہ باپ بیٹے رفع حاجت کے لئے گئے تھے ۔ اسی دوران ٹوٹ کر گرے تار کی زد میں آجانے سے ان کی موت ہوگئی۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ باپ بیٹے کھیت کا پٹون کرنے گئے تھے ۔ سریش بورنگ کو چالو کرنے کے لئے سریش پہنچا ، وہ کرنٹ کی زد میں آگیا۔ یہ دیکھ اس کا بیٹا اجیت اسے بچانے گیا ۔ لیکن اسے بھی کرنٹ لگ گیا۔ جائے وقوع پر ہی باپ بیٹے کی موت ہوگئی ۔ گاو¿ں کے لوگوں نے بجلی بورڈ کو اطلاع دے کر بجلی سپلائی بند کرائی۔ ادھر جائے وقوع پر پہنچی پولس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جہان آباد بھیج دیا ہے۔ ادھر اس واقعہ کے بعد گاو¿ں کے لوگ جہاں غم میں ڈوبے ہوئے ہیں وہیں وارثین میں کہرام مچاہوا ہے۔ گاو¿ں کے لوگوں میں کچھ لاش کو لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جہان آباد گئے ہیں اور کچھ ان کے آخری رسوم کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔ واقعہ کی خبر پر رشتہ دار بھی روتے بلکھتے ، گرتے پڑتے مہلوک کے گھر پہنچ رہے ہیں۔ اس کے گھر کے باہر کافی تعداد میں دیہی عوام جمع ہوئے ہیں۔ پولس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے بیان پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ پھر معاملے کی جانچ شروع ہوگی ۔ غور طلب ہے کہ شکورہ آباد تھانہ کے تحت بجلی کے کرنٹ سے ایک مہینہ کے اندر اب تک پا نچ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔