فلم ”باہو بلی“ کے سیٹ کو عوام کےلئے کھول دیا گیا

حیدر آباد،17اکتوبر (پی ایس آئی) بھارتی سنیما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم ”بہو بلی“ کے 20 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے سیٹ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہدایت کار ایس ایس راج مولی کی فلم ”باہوبلی“ کی دونوں فلموں نے کئی سو کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔ فلموں نے کمائی کے ریکارڈ تو بنائے ہیں لیکن یہ اب تک کی ریلیز ہونے والی بھارت کی میگا بجٹ فلم ہے۔فلم ”باہوبلی‘ 2015 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور پھر فلم کا سیکوئل 2017 میں ریلیز کیا گیا۔ فلم کے سیکوئل نے کمائی کے ریکارڈ بنائے اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 1700 سے زائد کی کمائی کی ہے۔فلم بھارت کی دیومالائی کہانیوں پر مشتمل ہے جس میں 2 شہزادوں کی جنگ دکھائی جاتی ہے جب کہ فلم میں تامل اداکار پربھاس اور رانا دگبتی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کا شہر حیدر آباد میں ”رامو جی فلم سٹی“ میں سیٹ لگایا گیا ہے جس کا رقبہ 20 ایکڑ سے زائد ہے۔فلم کے سیٹ’ریاست مہش متی‘ میں بلند و بالا عمارتیں، اپنے سحر میں جکڑ لینے والے قدرتی مناظر سمیت کئی قیمتی اشیائ موجود ہیں اور ایک باقاعدہ میوزیم بھی موجود ہے جہاں فلم میں استعمال ہونے والی نادر و نایاب نوادرات کو رکھا گیا ہے۔ دیوالی کے موقع پر فلم کے سیٹ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے اور فلم بینوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کررہی ہے۔فلم سیٹ کے منیجر کے مطابق فلم کا سیٹ ایک بڑا سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے کیوں کہ روزانہ 15 ہزار سے زائد سیاح اس کا رخ کرتے ہیں۔