کھلے عام ٹرک ڈرائیوروں سے وصولی کر رہے تھے پولس اہلکار، اب نوکری سے دھونا پڑا ہاتھ

Taasir Urdu News | Uploaded on 17-OCTOBER-2017

نوگچھیا / بھاگلپور 17( نمائندہ ) نوگچھیا کے مکندپور چوک پر دن دہاڑے ٹرک ڈرائیوروں سے وصولی کرتے گوپال پور تھانہ کے جوانوں کا ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی وکاس ویبھو کی ہدایت پر ایس پی پنکج کمار نے بی ایم پی 6 (مظفر پور) کے چار جوانوں کو معطل کر دیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں مظفر پور میں بی ایم پی چھ کمانڈنٹ کو بھی معطلی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں سے ناجائز وصولی کا ویڈیو کسی شخص نے ڈی آئی جی کو بھیجا تھا۔ ڈی آئی جی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نوگچھیا ایس پی سے بات کی اور وصولی میں شامل جوانوں کی نشاندہی کر کارروائی کرنے کو کہا۔ ایس پی نے جوانوں کی نشاندہی کر نے کی ہدایت متعلقہ پولس اسٹیشن کو دی اور کارروائی کی جانکاری دی ۔ اس کے بعد گوپال پور تھانیدار نے ملزم جوانوں کو اس کی اطلاع دی کہ ان کے ذریعہ وصولی کا ویڈیو وائرل ہوچکا ہے۔ اس ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کی ہدایت پر ان لوگوں کو ایس پی نے فوری معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والوں جوانوں میں حولدار ادئے شنکر ، سپاہی دھیرج کمار ، ایشور پاسوان اور ابھیجیت کمار شامل ہیں۔