آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

اعظم کا دعوی:تاج محل کو ڈائنامائٹ سے اڑانے کی سازش

Azam
Written by Taasir Newspaper

رام پور،18اکتوبر(یواین آئی)اپنے بیانوں کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے سماجوادی پارٹی (ایس پی)کے جنرل سکریٹری محمد اعظم خاں نے دعوی کیا ہے کہ تاج محل کو ڈائنامائٹ سے اڑانے کی سازش کی جارہی ہے ۔مسٹر خاں نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پورے ملک میں کئی برسوں سے بابری مسجد کو توڑنے کا ماحول بنایا جارہا تھا۔یہ سب کچھ ایک دن میں نہیں ہوا۔عدالت کے حکم امتناعی کے بعد بھی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بابری مسجد کو گرادیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ تاج محل دنیا کاساتواں عجوبہ ہے ،یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کے دبا¶ میں تاج محل کے سلسلے میں لیپا پوتی کی جارہی ہے ۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تاج محل کو ڈائنامائٹ سے اڑایا جاسکتاہے ۔واضح رہے کہ بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے حال ہی میں تاج محل کو ملک کی ثقافت پر ایک دھبہ قرار دیا تھا ،اس کے بعد تاج کو لے کر بیانوں کی جھڑی لگ گئی ۔وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی آگے آنا پڑا۔دونوں نے تاج کو ایک وراثت بتاکر معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔

About the author

Taasir Newspaper