آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

کچھ حکام کی طرف سے تمام یومِ حل پر شرکت نہیں کی جارہی ہے : ڈی ایم

5+5
Written by Taasir Newspaper

مین پوری 18اکتوبر(حافظ محمد ذاکر ) بار بار ہدایات کے بعد بھی وقت سے غیرمتنا زع وراثت درج نہیں ہو رہی ہے۔گزشتہ 5-6 سال کی فوتی(فوت شدہ لوگ) اب بھی درج ہو نے سے باقی ہےں،فریادیوں کوفوتیدرج کرانے کے لئے بار بار حاضری لگانی پڑ رہی ہے، یہ صورت حال افسوس کن ہے ۔ مذکورہ ہدایات ضلع افسر پردیپ کمار نے تحصیل بھوگاﺅں میں تمام یومِ حل کے موقع پر عوامی شکایات کو سننے کے بعد موجود متعلقہ حکام کو دئے۔انہوں نے عدم اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حکام کی طرف سے تمام یومِ حل پر شرکت نہیں کی جا رہی ہے ، بغیر پیشگی اجازت کے ماتحت کو بھیج کر خانہ پوری کی جا رہی ہے، اگر یہ صورت حال دوبارہ نظر آئی تو چیف سکریٹری کو کارروائی کے لئے لکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس دن پر حاصل شکایات کے ازالہ کا جائزہ براہ راست وزیر اعلیٰ کے دفتر سے ہو رہاہے، خود وزیر اعلی کی طرف سے ویڈیو کا نفرنسنگ کے ذریعے شکایت کنندہ سے بات کر رہے ہیں ،افسران اہمیت کو سمجھیں، اور اس دن موصو ل ہونے وا لی شکایات 1 ہفتہ میں ازالہ کر یں ۔انہوں نے کہا کہ افسرا ن خود مطمئن ہونے پر ہی رپورٹ ارسال کر یں ، کیونکہ آپ کی طرف سے بھیجی گئی وضا حت نیٹ پر اپ لوڈ ہو رہی ہے ۔اس موقع پر ایس،ڈی،ایم ، بھوگاﺅں سندیپ کمار، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اروند کمار سمیت دیگر تمام ضلع سطحی افسر، وغیرہ موجود رہے۔

About the author

Taasir Newspaper