بازآبادکاری کے موضوع پر مشاورتی میٹنگ،سےمانچل سےلاب متاثرےن کے لئے جمعےة علماءہند نے پہلے مرحلے مےںتےن سواکسٹھ مکانات بنانے کا عزم

کشن گنج، ۸۱ اکتوبر 2017۔(پرےس رےلےز)جمعیة علماءصوبہ بہارکے صدر محترم مولانا محمد قاسم قاسمی نے اپنے مرکزی قائدےن کی اےماءپر آج سےمانچل کے ذمہ داران کی اےک خصوصی مےٹنگ مےں اعلان کےا کہ انشاءاللہ جمعےة علماءصوبہ بہار دےگر صوبائی جمعےتوں اور اپنے مرکز جمعےة علماءہند کے بھر پور تعاون سے پہلے مرحلے مےں سےلاب متاثرہ اضلاع مےں انتہائی مجبور اور تباہ و برباد ہوئے خاندانوں کے لئے تےن سو اکسٹھ مکانات کی تعمےر کرے گی۔ مےٹنگ مےں سےمانچل کے سارے اضلاع بشمول اتردےناج پور مغربی بنگال کے ضلعی عہدےداران شر ےک تھے ۔ تلاوت کلام پاک سے جاری مےٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطبہ صدارت مےں موصوف نے جمعےة علماءبہار کی جانب اور ضلعی جمعےتوں کے تعاون سے روز اول سے سےلاب متاثرےن کے لئے ہوئی کوشسو ں اور تفصےلات کا ذکر کےا اور اپنے مرکزی قائدےن جناب مولانا قاری سےد محمد عثمان منصورپوری (صدر جمعےةعلماءہند )جانشےن فدا ئے ملت مولانا سےد محمود اسعد مدنی(ناظم عمومی) کی جانب سے ملنے والی ہداےات کی روشنی مےں مزےد کام کرنے کا اپنے ماتحتےن کو مشورہ دےا۔کشن گنج جمعےة کے سےکرےٹری مولانا مفتی محمد مناظر نعمانی قاسمی کی نظامت مےں جمعےة علماءرےلےف کمےٹی بہار کے کنوےنراور مرکزی رکن مجلس عاملہ مولانامفتی محمدجاوےد اقبال قاسمی نے بہار سےلاب کی پہلے رو ز سے کی گئی خدمات کا تفصےلی خاکہ حاضرےن کے گوش گذار کےا ۔سےلاب کی تباہ کاری اوربازآبادکاری کی ضرورےات،سےلاب آنے کے بعدآئے مختلف وفود کی جانب سے جمعےة علماءرےلےف کمےٹی کی نگرانی مےں تعمےر کردہ۹۹ ننانوے مکانات کے تعمیری جائزہ کے ساتھ عیدالاضحی کے موقع پرمتاثرےن کے درمےان کئے گئے قربانی کے نظم اور ان تمام خدمات مےں کام کر نے والے ضلعی و مقامی ذمہ داران نےز مرکزی ٹےم کی بھی حوصلہ افزا ئی کرتے ہوئے موصوف نے شکرےہ ادا کےا۔موصوف نے فرماےا کہ سےلاب کی وجہ سے پےدا ہونے والے سنگےن حالات مےں ہم سب گھرے ہوئے تھے اور ان دنوں جبکہ ہمارے حوصلے انتہائی پست ہورہے تھے ہمارے ان اکابرےن نے ہمےں دلاسہ دے کر آ گے بڑھاےا اور ہماری مستقل ہمت افزائی اور حوصلہ افزائی کے لئے مرکز سے مولانا حکےم الدےن قاسمی کو ےہاں بھےجا اور انہوں نے ےہاں پہنچ کر ہم مےں جو حوصلہ پھونکا بظاہرانہی کے حوصلوں کے سبب ہم سب مصےبت زدہ لوگ اپنے عام مصےبت زدہ بھائےوں کی اتنے بڑے پےمانے پر امداد و راحت رسانی کر سکے ہےں۔ سکریٹری جمعےة علماءہند مولانا حکیم الدین قاسمی جو بنگلہ دیش سے واپس پہنچے تھے نے شکر الٰہی ادا کرتے ہوئے فرماےا کہ ےہ اللہ رب العزت کا فضل اور ہمارے بزر گوں کی توجہات کا ثمرہ ہے ان سارے کاموں مےں ہمارا کوئی کمال نہےں ہے۔واضح ہوکہ بنگلہ دےش میںہجرت کر کے آئے اور پناہ لئے مظلومیت کے شکار روہنگیا مسلمانوں کے درمیان جمعےة علماءہند کی جانب سے راحت رسانی کے عمل کو منظم کر نے اور تمام حالات کا جائزہ لےنے مولانا محمود مدنی کی ہداےت پر موصوف دوسری دفعہ بنگلہ دےش گئے تھے ۔اپنے مختصر خطاب مےں مو صوف نے سروے کے ابتدائی جائزے کے پےش نظر اپنے مرکزی صدر محترم اور ناظم عمومی کے حوا لے سے بازآبادکاری پروگرام کے سلسلے مےں اہم گفتگو کرتے ہو ئے دلجمعی کے ساتھ کام کرنے کی گذارش کی۔صدر مجلس نے اپنے خطاب مےںخوشی کا اظہارکرتے ہوئے فرمایا کہ آپ حضرا ت نے متاثرےن سےلاب کی فلاح وبہبوداور ترقی کے لئے جو بھی کام کیا ہے اس کا حقیقی اجر تو اللہ تبارک وتعالٰی دیگا۔ دنیا میں اس کااجر کوئی نہیں دے سکتا، اسی طرح سیلاب متاثرین کے لئے کام کرنے والے تمام ارکان و عہدےداران جمعےة ،مدارس دےنےہ و مکا تب قرآنےہ کے اساتذہ کے کام کوبھی سراہتے ہوئے ان کے حق مےں دعاءخےر کی گئی۔واضح رہے سیمانچل سمیت شمالی بہار میں آ ئے بھیانک ،قیامت خیز سیلاب کی تباہی نے عام انسانوں کے ساتھ جو دشواریاں پیداکی ہے وہ کسی بھی خاص وعام سے مخفی نہیں ۔ان کی راحت رسانی کیلئے جمعیة علماءہند کے صدر محترم ،ناظم عمو می صاحبا ن کی ہدایت کے مطابق جمعیة علماءبہار کے صدر محتر م،جمعیة علماءبہارکے جنرل سکریٹری مولانا محمدناظم قاسمی، مقامی یونیٹوں بالخصوص مدارس دےنےہ کے طلباءو اساتذہ کے تعاون سے سیلاب متاثرین کیلئے اول دن سے ہی وقتی راحت وبچاو میں لگے ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی برابر جاری ہے۔اس میں مزید تیز ی لانے اور وقتی راحت رسانی کے بعد بازآبادکاری اور دیگر پیش آمدہ مسائل پر غوروفکر کرنے کے لئے سےمانچل سےلاب زدگان رےلےف کے مرکزی آفس جامعہ حسےنےہ فرنگولہ کشن گنج مےں آج ۸۱ اکتوبر ۷۱۰۲ئ دن مےں گےارہ بجے ایک نشست بلائی گئی۔دےنی مدارس کے اساتذہ باوجودیکہ طلبہ کی تعلیم وتربیت میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیںمگر ہنگامی حالات اور قوم وملت کے مسائل میں بھی وہ ضرور دلچسپی لیتے ہیں۔ابھی شمالی بہار سمیت سیمانچل میں جو بھیانک اور قیامت خیز سیلاب نے تباہی مچائی، مدارس دےنےہ کے اساتذہ نے سیلاب متاثرین کے لئے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا،ان کی اس جدوجہد کا صدرمحترم نے بر ملاا عتراف کر تے ہو ئے گذارش کی کہ سیلاب کی وجہ سے جو لوگ گھر سے بے گھر ہو گئے ہیں، اس کی باز آباد کاری کی شدےد ضرو رت ہے ایک مکان بنانے پر تقریبا پچاس ہزار روپے خرچ آنے کا امکان ہے۔
صدرموصوف کی اس آواز پر عہدےداران ضلعی جمعےة نے نہ صرف لبیک کہابلکہ ہر طرح کے تعاون کا بھی یقین دلاےااپنے ضلعی ذمہ داران کی یقین دہانی پر صدرمحترم نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے مغربی بنگال کے ضلع اتر دےناجپور،کشن گنج،ارریہ، پورنیہ،کٹیہار میں گھر سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لئے مرکز اور دےگر صوبائی جمعےتوں کے تعاون سے ڈھائی سو اور صوبہ بہار جمعےة کی جانب سے چار اضلاع مےں بارہ بارہ مکانات اور کمار مونی نامی گاو¿ں جو کشن گنج شہر سے چھ کلومےٹر پر واقع ہے ےہاں اےک ساتھ ترسٹھ مکانات سےلاب سے پوری طرح بہہ گئے اور اس بستی مےں پندرہ سولہ مقامات پر بےس بےس فٹ اور اس سے زائد کے گھڑے ہوگئے ہےں اس مقام پر جمعےة علماءکی کوشسوں سے مقامی ڈی اےم صاحب نے فوری اےکشن لےتے ہوئے مٹی بھرائی کاکام شروع کےا ہے اور اب تک دو ہزار ٹےکٹر سے زائد مٹی ڈالی جا چکی ہے لےکن وہ گھڑے بھر ے نہےںہےں مکمل بھرائی ہوجانے کے بعد انشاءاللہ ان متاثرےن کو دوبارہ ان کی اپنی زمےن پر بساےا جائے گا اور اس مقام پر ترسٹھ مکانات کی اےک کالونی بنام جمعےت کالونی تعمےر کی جائے گی۔مےٹنگ مےں تعمےراتی کاموں کے لئے مرکز اور جمعےة علماءبہار رےلےف کمےٹی کی نگرانی مےں اےک پانچ نفری تعمےراتی کمےٹی بنائی گئی جس مےں مولانا خالد انور قاسمی، مو لا نا نوےد قاسمی،مولانا محمد معروف کرخی قاسمی(صاحبزادہ مولانا محمد ادرےس صاحبؒ) مفتی محمد مناظر قاسمی،جناب الحاج محمد مسلم کو شامل کےا گےا۔ان حضرات کی نگرانی مےں پانچوں اضلاع مےں تعمےراتی کام انجام دئے جائےں گے نےز ہر ضلع مےں ضلعی جمعےة کے مشورے سے ان ہی کے ماتحت کاموں کے نگراں افر اد کو ےہ کمےٹی متعےن کرے گی۔اس اہم مےٹنگ مےںجمعیة علماءہند کے آر گنائز ر س مولانا شفیق احمد القاسمی مالےگانوی ،قاری نوشاد عادل قاسمی،،مولانا مرغوب الرحمن قاسمی (جنرل سےکرےٹری رابطہ مدارس عربےہ صوبہ بہار)مفتی خالد انور پورنوی قاسمی( اےڈےٹر ماہنامہ ندائے قاسم پٹنہ)مفتی محمد اطہر القاسمی(جنرل سےکرےٹری جمعےة علماءضلع اررےہ ) مولانا امتےاز احمد قاسمی (صدر جمعےة علماءضلع پورنےہ) مولانا محمد عارف قاسمی (نا ئب صدر)حافط راغب صاحب،مولانا حدیث اللہ نصر بھاگل پوری( نائب صدر جمعےة علما ءاررےہ)مولانامفتی محمد عےسی قاسمی(مہتمم جامعہ حسےنےہ اسلام پور ،صاحبزادہ و جانشےن حضرت مولانا محمد ادرےس صاحب رحمة اللہ علےہ)مولانا ہاشم اختر قاسمی(استادجامعہ حسےنےہ اسلام پور)مولانا اسلام الدےن قاسمی (صدر جمعےة علماءاتر دےناجپو ر )قاری عبداللہ (نائب صدر ) مولانا عبدالباسط (سےکرےٹری جمعےة علماءکشن گنج)مولانا نجم الہد ی قاسمی(نائب صدرکٹےہار)مولانامحمد بدرالدجٰی قاسمی(جنرل سےکرےٹری کٹےہار) مولانا ابو صالح قاسمی (جنرل سےکرےٹری ضلع پورنےہ)مولانا فاروق صاحب (نائب صدر ضلع اررےہ)مفتی منصور عالم قاسمی(جامعہ امدادےہ مادھے پور کٹےہار) الحاج بذل الرحمن صاحب (سرپرست اررےہ) حاجی مہتاب الدےن، مولانا رےاض الدےن قاسمی ابن مولانا غےاث الدےن قاسمی، قاری مرغوب الرحمن،مفتی عبدالحنان قاسمی،مولانا نفےس احمدقاسمی، مفتی محمد سلمان مظاہری ارکان کشن گنج سمےت دےگر اضلاع کے معزز اراکین وعہدےداران جمعےة علماءکثےر تعداد مےں شرےک تھے۔مےٹنگ مےں اضلاع کے نمائندہ افراد نے اپنے اپنے علاقے کے اعتبار سے سروے اور تعمےراتی کاموں کو کئے جانے سے متعلق باتےں رکھی اور پائےدار و مستحکم کام پر بھرپور توجہ دےنے کا عزم کےا۔