آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

افغانستان کی دو مساجد میں خودکش حملے، 72 ہلاک

2
Written by Taasir Newspaper

کابل،۱۲اکتوبر(پی ایس آئی) افغا نستان میں دو مساجد پر خودکش حملوں کے نتیجے میں 72 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امام زمان مسجد میں خودکش بمبار نے گھس کر نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی اورپھر خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔کابل دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد افغانستان کے صوبے غور کی مسجد میں بھی خو دکش حملے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ ترجمان افغا ن وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جب کہ افغان صدر اشرف غنی نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہو ئے افسوس کا اظہار کیا۔

About the author

Taasir Newspaper