آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

سیستانی نے کرکوک میں ک±ردوں کے تحفط کا مطالبہ کر دیا

3
Written by Taasir Newspaper

کرکوک،۱۲اکتوبر(پی ایس آئی) عراق میں معروف شیعہ مذہبی شخصیت علی سیستانی نے جمعے کے روز عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرکوک میں ک±ردوں کو تحفظ فراہم کریں۔سیستانی کا یہ مطالبہ جمعے کے خطبے کے دوران سامنے آیا جو سیستانی کے ایک نمائندے نے ا±ن کی طرف سے دیا۔یہ مطالبہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب کرکوک اور دیگر علاقوں میں پیر کے روز عراقی فورسز کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کردوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں ۔ اس سے قبل سیستانی ایک اعلان میں کرستان ریجن کی عراق سے علاحدگی کی مخالفت کر چکے ہیں۔ سیستانی نے کرد رہ نماو¿ں کو دعوت دی تھی کہ وہ آزادی کی کوشش میں آئینی راستہ اختیار کریں۔ادھر عراقی کردستان کی حکومت کے ذمے داران نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ پیر کے روز عراقی فورسز کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے شورش کے اندیشوں کے سبب تقریبا ایک لاکھ کرد کرکوک سے فرار ہو چکے ہیں۔ اربیل کے گورنر نوزاد ہادی نے صحافیوں کو بتا یا کہ تقریبا 18 ہزار خاندان دو شہروں اربیل اور سلیمانیہ منتقل ہو چکے ہیں۔گورنر کے مطا بق ان خاندانوں نے حالیہ واقعات اور کردو ں کے ساتھ الحشد الشعبی ملیشیا کی کر ستانیوں کے نتیجے میں نقل مکانی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران گھروں پر چھاپوں اور انہیں نذرِ آتش کر نے کے بھی واقعات پیش آئے۔

About the author

Taasir Newspaper