ایران کے خطرات کے خلاف عرب ممالک کا ساتھ دیں گے : واشنگٹن

واشنگٹن،۱۲اکتوبر(پی ایس آئی) امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایرانی دھمکیوں سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کی مدد جاری رکھے گا۔واشنگٹن میں عرب امریکی پالیسی سازی کی 26 ویں سالانہ کا نفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پینٹاگون اس سلسلے میں مشاورت اور مدد پیش کر نے کے لیے امریکی خصوصی عسکری بریگیڈز تشکیل دینے پر کام کر رہا ہے جو واشنگٹن اور خطے میں اس کے حلیفوں کے درمیان حقیقی شراکت داری کا مظہر ہے۔ووٹل کے مطابق جب اور جہا ں ضرورت پڑے گی تو امریکہ اپنے اپنے شرا کت داروں کی مدد کرے گا اس لیے کہ ایسا کرنا امریکہ کے بھی مفاد میں ہے۔امریکی مرکزی کمان کے سربراہ نے مشرق وسطی میں سکیورٹی کے حوالے سے امریکی شرکت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے باور کرایا کہ امریکہ کے حلیف خطے میں جاری جنگوں کی خود قیادت کر ر ہے ہیں جب کہ امریکہ کا کردار صرف سپورٹ اور مدد تک محدود ہے۔جوزف ووٹل نے واضح کیا کہ عراق میں امریکہ مرکزی حکومت کے سا تھ شریک ہے ، شام میں واشنگٹن مقامی اپوزیشن گروپوں اور جماعتوں کا شریک ہے اور یمن میں وہ داعش اور القاعدہ تنظیموں کے خلاف لڑائی میں ریاست اور مقامی فورسز کا ساتھ رے رہا ہے۔