نمبر ون ایکسیلسن کو شکست دیکر سری کانت سیمی فائنل میں

اوڈینسے ، 21 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کے کدامبی شریکانت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک ڈنمارک کے کھلاڑی وکٹر ایکسیلسن کو جدوجہد سے بھرے مقابلے میں 14۔21، 22۔20، 21۔7 سے ہراکر ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا لیکن سائنا نہوال اور ایچ ایس پرنئے کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آٹھویں سیڈ شری کانت نے کوارٹر فائنل میں دوسری سیڈ یافتہ ڈنمارک کے وکٹر ایکسیلسن کو 55 منٹ میں شکست دیکر اس سال ان سے ملیں دو شکست کا بدلا بھی لے لیا۔ شری کانت نے اس جیت کے ساتھ عالمی ریکنگ کے نمبر ایک کھلاڑی ایکسیلسن کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 3۔3 کرلیا ہے ۔ شری کانت نے ایکسیلسن سے اپنے گزشتہ تین مقابلے گنوا دیئے تھے ۔ جس میں اس سال جاپان اور انڈیا اوپن کی شکست شامل تھیں۔شری کانت کا سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے وونگ ونگ کی ونسینٹ سے مقابلہ ہوگا۔ سری کانت کا عالمی رینکنگ کے ونسینٹ کے خلاف 2۔2 کا کیریئر ریکارڈ ہے ۔ہندوستانی کھلاڑی نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور دوسرا گیم کانٹے کے مقابلے میں 22۔20 سے جیت کر میچ فیصلہ کن گیم میں پہنچادیا۔ فیصلہ کن گیم میں شری کانت کا کھیل عروج پر تھا اور انہوں نے وکٹر کو صرف سات پوائنٹ ہی جیتنے دیئے ۔ سری کانت اس طرح شاندار جیت حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔اس سے قبل سائنا نہوال نہایت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی سیڈ یافتہ جاپان کی اکانے یاما گوچی سے صرف 29 منٹ میں ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ سائنا کو یاماگوچی نے یکطرفہ طور پر 21۔10، 21۔13 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ اس شکست کے ساتھ سائنا کا یاماگوچی کے خلاف کیریئر ریکارڈ 1۔2 ہوگیا ہے ۔سائنا کو گزشتہ مئی میں ملیشیا اوپن میں اسی جاپانی کھلاڑی سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے را¶نڈ میں اولمپک چمپئن اسپین کی کیرولینا مارین کو شکست دینے والی سائنا نے دوسرے دور میں تھائی لینڈ کی نچون زنداپول کو 42 منٹ میں 22۔20، 21۔13 سے ہرایا تھا لیکن کوارٹر فائنل میں نے جیسے انہوں ہتھیار ڈال دیئے ۔پرنئے نے سابق نمبر ایک اور ساتویں سیڈ ملیشیا کے لی چونگ ویئی کو تین گیموں میں 21۔ 17، 11۔21، 21۔19 سے ہراکر تہلکہ مچایا تھا لیکن کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی کوریا کے سون وان ہو کے سامنے وہ 44 منٹ میں ہار گئے ۔ سون وان نے یہ میچ 21۔13، 21۔18 سے جیتا۔