ایران کوشکست دے کر اسپین سیمی فائنل میں

کوچی، 22 اکتوبر (یو این آئی) یوروپین پاور ہا¶س اسپین نے آخر آخر تک اپنا جلوہ دکھاتے ہوئے ایشیا کی فٹبال طاقت ایران کو اتوار کو یہاں ایک گول کے مقابلے تین گول سے شکست دے کر فیفا انڈر۔17 ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ گزشتہ بار کے رنراپ اور افریقی چمپئن مالی سے بدھ کو ہوگا۔ اسپین کی جیت میں ایبل روئیز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے 13ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلادی تھی جبکہ سرجیو گومز نے کھیل کے ساٹھویں اور فیرن تورسے نے کھیل کے 67ویں منٹ میں گول کئے ۔ ایران کی جانب سے واحد گول سید کریمی نے کھیل کے 69ویں منٹ میں کیا۔