آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

میکے والوں نے کہا پیٹ کر ہوا قتل ، سسرال والوں نے کہا گرگئی گاڑی سے

arah
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 23-OCTOBER-2017

آرہ ، 23 اکتوبر ( نمائندہ ) 39سالہ شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ موت کی وجہ مائیکے اور سسرال والے دونوں الگ الگ بتارہے ہیں۔ سسرال والے کہہ رہے ہیں کہ 39 سالہ خاتون کلاوتی دیوی کی موت چلتی گاڑی میں گرنے سے لگی چوٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جبکہ مائیکے والوں کا کہنا ہے کہ متوفیہ کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر صدر اسپتال میں سسرال والوں اور مائیکے والوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ واقعہ دھوبہا اوپی تھانہ علاقہ کے اجری پپرا گاو¿ں کا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سموار کو اجری پپرا گا و¿ں باشندہ کملیش سنگھ کی 39سالہ بیٹی کلا وتی دیوی کی موت مشتبہ حالت میں ہوگئی۔ اس کی اطلاع کسی نے مائیکے والوں کو دی ۔ ادھر سسرال والے آناََ فاناََ میں کلاوتی دیوی کو صدر اسپتال میں لے کر آئے ۔جہاں ڈاکٹروں نے پہلے ہی مردہ قرار دے دیا۔ ادھر تھوڑے ہی دیر کے بعد مائیکے والے بھی پہنچے ان کا الزام ہے کہ کلاوتی دیوی کو جہیز کے لئے پیٹ پیٹ کر زخمی کیا گیا ہے۔ جس کے بعد اس نے دم توڑ دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper