بکسر میں نشہ کی گولی کھلاکر سامان کی لو ٹ

Taasir Urdu News | Uploaded on 23-OCTOBER-2017

بکسر ،23 اکتوبر ( نمائندہ) اسٹیشن پر نشہ خورانی گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔ آئے دن خوردنی اشیاءمیں نشہ کی گولی ڈال کر مسافروں کو لوٹ لے رہے ہیں۔ سموار کو بھی ایک مسافر کو نشہ کی گولی کھلا کر نوجوان کا سامان لوٹ لیا ۔ بے ہوشی کی حالت میں نوجوان کو بکسر پولس نے بائی پاس کے نزدیک نہر سے برآمد کیا۔ جسے علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نشے کی خوراک اتنی تھی کہ نوجوان اپنی آنکھیں بھی نہیں کھول پارہا تھا۔ نوجوان راج پور تھا نہ کے ننورا گاو¿ں کارہنے والا منجی پاسوان بتایا جاتا ہے۔ نوجوان کے پاس سے کوئی سامان نہیں مل پایا ہے۔ وہ سورت سے کماکر بکسر آیا تھا۔ اس سے اسٹیشن سے نشہ کھلاکر سامان لوٹ لیا۔ اس کے بعد اسے نہر میں پھینک دیا۔ پولس نے بتایا کہ فی الحال اسے علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ہوش میں آنے کے بعد ہی معاملے کا خلاصہ ہوپا ئے گا۔ تھانہ صدر دیوانند پرساد نے بتایا کہ پانی میں رہنے سے اسے ٹھنڈ لگ گئی ہے۔ اس کا علاج چل رہا ہے۔