آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

حزب اللہ ملیشیا اور اس کے معاونت کاروں کو سزا دینا ہوگی: السبحان

1
Written by Taasir Newspaper

ریاض27اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے وزیر برائے خلیجی امور ثامر السبحان نے کہا ہے کہ دہشت گر د تنظیم حزب اللہ اور اس کے تمام معا ونت کاروں کو کڑی سزا دینا ہوگی۔ ٹوئٹر پر متعدد ٹویٹس میں السبحان نے کہا کہ حزب اللہ خطے میں عدم استحکام کا ایک بڑا محرک ہے ۔ اسے اندرون اور بیرون ملک ہر جگہ کمزور کرنا اور اس کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔چند روز قبل ثامر السبحان نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاو¿نٹ پر ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایران دہشت گردی کی جڑ ہے اور حزب اللہ اس کی ناجائز اولاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے حزب اللہ نہیں بلکہ حزب الشیطان(شیطان کی جما عت)کہنا چاہیے۔چار ستمبر کو اپنی ایک ٹویٹ میں ثامر السبحان نے لکھا کہ حزب الشیطان انسا نیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ اس کی وجہ سے عالم اسلام کا لبنان کے خلاف شدید رد عمل سامنے آئے گا۔

About the author

Taasir Newspaper