آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

دوہری شہریت پر نائب آسٹریلوی وزیراعظم برطرف

4
Written by Taasir Newspaper

کینبیرا27اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کی عدالتِ عالیہ نے جمعے کے روز نائب وزیراعظم بار نابی جوئس سمیت پانچ قانون سازوں کو پارلیمان کی رکنیت سے محروم کر دیا ہے۔ جمعے کے روز سامنے آ نے والے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے وقت ان قانون سازوں کے پاس دوہری شہر یت تھی۔ اس کے ساتھ ہی جوئس نائب وزارت عظمیٰ کے منصب سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم میکم ٹرن بل نے اس فیصلے کے بعد کہا ہے کہ حکومتی معاملات بدستور جاری رہیں گے اور ان میں کوئی رخنہ پیدا نہیں ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر کی دو تاریخ کو جوئس کی سیٹ پر ضمنی انتخابات کا انعقاد ہو گا۔

About the author

Taasir Newspaper