آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

فیڈرر اور ڈیل پوٹرو کوارٹر فائنل میں

fedrr
Written by Taasir Newspaper

(سوئٹزرلینڈ)، 27 اکتوبر (یو این آئی) عالمی نمبر دو کھلاڑی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنا جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فرانس کے بنیٹ پیئر کو شکست دے کر باسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ٹاپ سیڈ فیڈرر نے اپنے گھر یلو میدان پر اپنے ائقین کے سامنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے پئیرکو 6۔1، 6۔3 سے شکست دی۔ایک ہفتے پہلے ہی فیڈرر نے شنگھائی اوپن کے فائنل میں اپنے روایتی حریف عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔فیڈرر نے سات خطاب حاصل کیے ہیں اور اب ان کی نظرآٹھویں مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کرنے پر ہیں ۔ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو نے بھی اگلے دور میں پھنچ کرسیزن کے آخری اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں پہنچنے کی اپنی توقعات برقرار رکھی ہیں ۔ پوترو فرانس کے جولین بینوئٹ کو ایک گھنٹے 29 منٹ تک چلے مقابلے میں 6۔4، 6۔4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے جہاں اب ان کے سامنے اسپین کے رابرٹو بتستا کاچیلنج ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper