فیفا ورلڈ کپ انڈر-17 کو ملے گا نیا چمپئن

کولکتہ، 27 اکتوبر (یو این آئی) ہندستان کی میزبانی میں پہلی بار منعقد ہوئے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا اتوار کو یہاں سالٹ لیک اسٹیڈیم میں تین بار کے رنر اپ اسپین اور پہلی بار کے فائنلسٹ انگلینڈ کے درمیان خطابی مقابلے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا اور دنیا کو ایک نیا چمپئن ملے گا۔ جیت کا تاج کسی کے بھی سر سجے لیکن پہلی بار اپنی سرزمین پر فیفا ورلڈ کپ کو منعقد کر فٹ بال کے نقشے پر ہندستان اپنی موجودگی درج کراکر ضرور اس کھیل کا فاتح بن گیا ہے ۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن نے بھی ہندستان کی طاقت کو سمجھا ہے جو ہندوستانی فٹ بال کے لئے سب سے بڑی جیت ہے ۔ اگرچہ اس دوران کولکتہ کی زمین سے دنیا کو ایک نئے انڈر 17 عالمی چمپئن ملنا تو طے ہے ۔فٹ بال کے پاور ہا¶س اور تین بار کے چمپئن برازیل کو شکست دے کر انگلینڈ ٹیم پہلی بار عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی ہے تو وہیں اسپین اب تک تین بار خطابی مقابلے میں پہنچ کر خطاب سے چوک گیا ہے اور چوتھی بار ٹورنامنٹ میں فائنل کی رکاوٹ توڑنے اتریگا۔ انگلینڈ کی آخری بار ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کوارٹر فائنل تک کا سفر رہا تھا جبکہ اسپین 1991 میں گھانا، 2003 میں برازیل اور 2007 میں نائیجیریا میں ہوئے ورلڈ کپ میں رنراپ رہا ہے ۔انگلینڈ نے سیمی فائنل میں برازیل کو 3۔1 سے چونکاتے ہوئے جبکہ اسپین نے مالی کو 3۔1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ انگلش فٹ بال ٹیم کے نئے سپر اسٹار ریان بروسٹر نے امریکہ اور برازیل کے خلاف کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں مسلسل دو بار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سب سے اہم جیت دلا دی ہے ۔اسی وقت اسپین کے کپتان ابیل روئز نے اپنے ڈبل گول کے ساتھ ٹیم کو جیت دلائی ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی کے مطابق ‘گولڈن بوٹ’ کی دوڑ میں مقام مل گیا ہے ۔لیورپول کے بروسٹر نے ٹورنامنٹ میں اب تک سات گول کئے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کو 18 گول کرنے میں مدد کی ہے جو کسی بھی ٹیم کی سب سے بہترین کارکردگی ہے جبکہ روئز دوسرے نمبر پر ہیں اور چھ گول کر چکے ہیں۔ فیفا 17 ورلڈ کپ کی تاریخ میں، اب تک صرف تین کھلاڑیوں نے ہی ہیٹ ٹرک کی ہے ۔ ان میں مارسیل وٹجک (جرمنی 1985)، فلورینٹ سناما پوگولے (فرانس 2001) اور سلیمان کولیبال¸ (آئیوری کوسٹ 2011) میں ہیٹ ٹرک کی کامیابی اپنے نام کی تھی جس میں اب انگلش فٹبالر بروسٹر کا نام بھی جڑ گیا ہے ۔ انگلینڈ فائنل میں بروسٹر پر بہت زیادہ انحصار کرے گا تو ہسپانوی ٹیم میں نمبر 9 اور کپتان روئز سب سے اہم کھلاڑی ہوں گے جو اپنی ٹیم کے بہترین گول اسکورر ہیں اور مالی کے خلاف دو اور گول کر چکے ہیں۔ بارسلونا فارورڈ روئز نے میچ کے موقع پر کہا کہ جس رات ہم نے یوروپین انڈر 17 چمپئن شپ جیتی تھی اسی رات میں نے ہندستان میں ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کا خواب دیکھا تھا۔یہ ہمارے لئے بہت اچھا خواب ہے ، کیونکہ ایک بار بھی ہسپانوی ٹیم نے کامیابی حاصل نہیں کی ہے ۔ اسی میدان پر فائنل سے پہلے برازیل اور مالی کے درمیان تیسرے مقام کے لیے کانسی کا تمغہ مقابلہ کھیلا جائے گا۔