ہندوستانی خواتین ٹیم نے سنگاپور کو دی شکست

کاکامیگاہارا (جاپان)، 28 اکتوبر (یواین آئی) کپتان رانی ، نونیت کور اور نوجوت کور کے شاندار دو۔دو گولوں کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے سنگاپور کو آج 0۔10 سے ہراکر خواتین ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے مہم کی شاندار شروعات کی۔ پول اے کے اس میچ میں نونیت کور (3 اور 41)، رانی (15 اور 18) ، لالریم سیامی (18)، دیپ گریس ایکا (25) ، نوجوت کور (30 اور 50) ، گرجیت کور (41) اور سونیکا (45) نے گول کیے ۔ ہندوستان نے نصف وقت تک چھ۔صفر کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ ایک دیگر میچ میں چین نے ملیشیا کو دلچسپ مقابلے میں پانچ۔چار سے ہرایا۔