29تاریخ کو سودیشی جاگرن منچ کا عظیم اجلاس

نئی دہلی 27اکتوبر(پریس ریلیز)بروز اتوار 29تاریخ کو دہلی کے رام لیلا گراﺅنڈ میں تنظیم سودیشی جاگرن منچ کی جانب سے ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا جا رہاہے۔ یہ پروگرام صبح 11بجے سے شروع ہوگا، پروگرام میں ملک بھر سے تمام مذاہب کے پیشوا اور کارکنان شرکت کرتے ہوئے حب الوطنی کا مظا ہرہ کریں گے۔ ان باتوں کی معلومات انجمن فرزندان ہند کے سرپرست اور بانی جناب گریش جویال نے دیا۔ تفصیل کے مطابق جناب گریش جویال نے بتایا کہ مسلم راشٹریہ منچ کے روح رواں جناب اندریش کمار اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ پروگرام کا خاص مقصد ملک میں پھیلی ہوئی غیر ملکی اشیا سے اجتناب کر نے اور ملک میں پیدا ہوئی اور بنائی اشیا کے فروغ دینے کیلئے اپیل کی جائے گی۔ اور غیر ممالک کی بنی ہوئی چیزوں کے استعمال سے ملک کے کمزور ہوتی اکونومی کی باریکیاں بھی بتائی جائیں گی۔ جناب گریش جویال نے بروز اتوار 29اکتوبر کو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں تمام برادران وطن سے شرکت کرنے کیلئے اپیل کی ہے۔