آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

حفیظ نے ڈی ویلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا

md. Hafeez
Written by Taasir Newspaper

ابوظہبی، 29 اکتوبر (یو این آئی) پاکستانی ٹیم کے آل را¶نڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز کی فہرست میں جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا، اس کے ساتھ ہی حفیظ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دسویں بلے باز بن گئے ہیں۔ پاکستانی آل را¶نڈر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 14 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔حفیظ نے اب تک 80 میچوں میں 1658 رنز جبکہ ویلیئرز نے 1652 رنز بنا رکھے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق کیوی بلے باز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper