آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Politics

دادو پور نہر پروجیکٹ آگے نہیں بڑھایا جائے گا: کھٹر

Khattar
Written by Taasir Newspaper

کرنال 29 اکتوبر (ایجنسی): ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ دادوپور نلوی نہر کا کوئی استعمال نہیں ہے اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پروجیکٹ کوآگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ جن کسانوں کو زمین واپس چاہئے انہیں زمین دے دی جائے گی۔ باقی زمین کا حکومت استعمال کرے گی۔ دراصل یہ پروجیکٹ آگے بڑھانے کے لائق ہی نہیں ہے۔ ایک طرح سے اسے کانگریس نے ہی روک دیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہر نہیں یہ تو برساتی نالہ ہے برسات کے دو مہینے میں اس میں پانی رہتا ہے ابھی تک جو پانی ڈالا گیا ہے کسانوں نے اس سے آبپاشی کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper